وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینی سر زمین فلسطینی عوام کی ہے۔ پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔ فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا مضبوط بیان: عرب ممالک کے ردعمل کی تحسین، نتنیاہو کے بیانات کی شدید مذمت

اسحاق ڈار نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ فلسطینی سر زمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق 2 ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ وزیر خارجہ نے معاملے پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔ فریقین نے آنے والے دنوں میں ان پیشرفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار اسرائیل امریکا ایران پاکستان سید عباس عراقچی غزہ فلسطین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اسرائیل امریکا ایران پاکستان سید عباس عراقچی فلسطین فلسطینی ریاست اسحاق ڈار کی حمایت

پڑھیں:

افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کابل میں پرتپاک میزبانی پرافغان قیادت کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیااور عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو افغان عبوری وزیر خارجہ نے قبول کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کو فون ‘ فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق : ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے
  • پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ