Daily Mumtaz:
2025-04-22@06:18:20 GMT

کبریٰ اور گوہر کی ’گیم نائٹ‘، لڑکے والے جیت گئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

کبریٰ اور گوہر کی ’گیم نائٹ‘، لڑکے والے جیت گئے

جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی ’گیم نائٹ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ جیت کس کی ہوئی۔

فنکار جوڑی کے دوست احباب ان کی شادی کی خوشی میں شادی کی مرکزی تقریب سے قبل مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں، جہاں اس سے قبل اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نے اس جوڑی کے لیے پہلی ڈھولکی منعقد کی وہیں اب اداکارہ سبینا سید اور اداکار خاقان شاہنواز نے گیم نائٹ کا اہتمام کیا اور خوب ہلا گلا بھی کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)


سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ صرف یہ جوڑی ہی نہیں بلکہ ان کے دوست احباب بھی ان کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
گیم نائٹ کے موقع پر ٹیم برائڈ (لڑکی والے) بمقابلہ ٹیم گروم (لڑکے والے) کی 2 ٹیموں کے درمیان والی بال (Volly ball) کا دوستانہ میچ ہوا۔

جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم برائڈ بمقابلہ ٹیم گروم میں جیت لڑکے والوں کی ہوئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)


اس میچ میں مومل شیخ، شہزاد شیخ، علی رحمٰن، وجاہت روف، سبینا سید، عاشر وجاہت، خاقان شاہنواز، عمیر عالم اور سحر خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔

کھیل کا مقابلہ تو لڑکے والوں نے جیت لیا لیکن ہلا گلا کرنے میں کوئی کسی سے پیچھے نہ رہا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گیم نائٹ

پڑھیں:

جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا

جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا ردِ عمل بھی آ گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ جے یو آئی ایک بڑی جماعت ہے، ان کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہو گا، ہمارے پاس آفیشل ان کی طرف سے ابھی ایسا کچھ نہیں آیا، ہمیں بھی ایک سورس سے ہی یہ خبر پتا چلی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اسلم غوری نے بیان دیا کہ ہم نے کچھ فیصلے کیے ہیں، جے یو آئی کی پریس ریلیز کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے لئے ہم بہت عرصے سے عدالت کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، عدالت کو چاہئے بنیادی حق دے ، عدالت کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ آزاد ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار اگلی خبرججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • جے یو آئی بڑی جماعت، جو فیصلہ کرے قبول ہو گا: بیرسٹر گوہر 
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ، بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا
  • سندھ بلڈنگ ، سرپرستوں کی مہربانیاں ،ضلع وسطی میں تعمیرات جاری
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • تین بیل
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا