جنید اکبر کا صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
جنید اکبر کا صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے صوابی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے عہدیداران کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں میں عدم دلچسپی دکھانے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین دنوں کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد کے نام پارٹی کے بانی چیئرمین کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ تنظیمی نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
علاوہ ازیں، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کون کتنے لوگ لایا تھا۔
جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدور، جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین تیں دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنے بندے لے کر آیا تھا۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدر کے پاس جمع کریں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔
پی ٹی آئی کے کے صدر نے کہا کہ رپورٹس عمران خان کو دوں گا اور کسی کے ساتھ پارٹی میں زیادتی نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کیسز میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں عمران خان قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہےہیں، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی غفلت اور نااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی، جنرل باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے ان کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔معاملہ واضح ہونے کے بعد پہلا نمبرپی ٹی آئی اور اس کے بانی کا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرا دیا
مزید :