عہدوں کی تقسیم ، ایم کیوایم میں اختلافات کئی رہنما ناراض : بہادر آباد مرکزپر کارکنوںکا شور شرابہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات پیدا ہو گئے۔ تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہو گئے۔ متعدد رہنماؤں کو ذمے داری نہ ملنے پر کارکنان ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان نے بہادر آباد مرکز میں شور شرابہ کیا۔ ایم کیو ایم نے تنظیمی عہدوں میں تبدیلیاں کی تھیں۔ایم کیو ایم مرکز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے خلاف کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ کارکنوں نے ’’گو گورنر گو‘‘ کے نعرے لگا دئیے۔ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی واٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے
پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ افریقی ملک روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور پی جے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
روانڈا کے وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل افریقہ، حسنین یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ پاکستان میں تعینات روانڈا کی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ذرائع کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم، اور ترقیاتی تعاون جیسے اہم شعبوں پر بات چیت کریں گے۔ ان کی ملاقاتیں وزیر خارجہ، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں۔
دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورے کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
Post Views: 1