تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیا گیا۔ پہلی ٹرین کینٹ سٹیشن کراچی سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیرثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے تھرڈیزرٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ مسافر مختلف سٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوں گے۔ مسافر تھرپارکرکے خوبصورت صحرااورسرحد کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز
سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے باہمی اشتراک سے حکومتِ بلوچستان نے ترقیاتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ ضلعی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی ضروریات کے مطابق تاخیر شدہ منصوبوں کی بروقت نشاندہی اور منظوری عمل میں لائی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے 35 اضلاع میں 969 ترقیاتی منصوبے بی ایس ڈی آئی کے تحت شامل کیے جا چکے ہیں۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کے اضلاع میں 8 ہزار 705 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔
ایف سی بلوچستان نارتھ کے مختلف اضلاع میں 44 منصوبے مکمل، 75 کے ورک آرڈر جاری جبکہ 90 منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے دونوں مراحل کے تمام منصوبے 30 مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
پروگرام امپلیمنٹیشن یونٹ (پی آئی یو) کے ذریعے منصوبوں کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کی مؤثر نگرانی جاری ہے۔ بی ایس ڈی آئی منصوبوں پر مقامی عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔