ریگولر بینچز میں آئینی و قانونی تشریح کیسز کی سماعت آئین و ضابطہ کی خلاف ورزی، جسٹس مظہر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس محمد علی مظہر نے ریگولر بینچوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ قانون اور آئین کی تشریح سے متعلق معاملات میں آئین کے آرٹیکل 191-A کے تحت اپنے دائرہ اختیار میں رہیں۔
انھوں نے سپریم کورٹ بینچز کے دائرہ اختیار پر لیے گئے نوٹس کے معاملہ پرآئینی بنچ کی جانب سے جسٹس منصور شاہ کے تمام اقدامات کو کالعدم قراردینے کے حوالہ سے 7رکنی بینچ کے متفقہ فیصلہ کے حق میں 20صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ آئینی بینچ کسی ٹیکس کے کیس میں آئین میں ہونے والی ترامیم کے غلط یادرست ہونے کافیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی ریگولر بنچ کے پاس ایسا کوئی اختیار ہے کہ وہ آئینی ترامیم یاکسی قانون کوچیلنج کرنے کے معاملہ کافیصلہ کرسکے۔
آئینی بینچ کے علاوہ کسی کی جانب سے یہ دائرہ اختیاراستعمال کرنا آئین وضابطہ کی خلاف ورزی ہوگی۔ میرے خیال میں اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں۔اگر کوئی باقاعدہ بنچ، واضح اور غیر مبہم آئینی دفعات کے باوجود حد سے زیادہ دائرہ اختیار استعمال کرتا ہے یا ٹیکس کے معاملے میں صرف جواب دہندہ کے وکیل کی دلیل کی بنیاد پر اپنی سمجھ کے بغیر مبینہ تنازع کا فیصلہ کرتا ہے، تو یہ 191-A کے خلاف اور یہ قانونی چارہ جوئی کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ دائر اختیار سے تجاوز یا کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بجائے معاملہ پریکٹس اینڈ پراسیجر ایکٹ کے تحت قائم کمیٹی کو بھیجنا بہتر ہوگا۔ ججز نے آئین و قانون کے تحفظ اور پاسداری کا حلف اٹھارکھا ہے،میرا اس بات پرپختہ یقین ہے کہ ایک آئینی جج کاکردار ایک بادشاہ سے مختلف ہے۔
بادشاہ اپنی مرضی کے مطابق احکامات جاری کرسکتاہے جبکہ ایک آئینی جج کو اس بات کاہمیشہ خیال رکھنا چاہیئے کہ انہیں آئین کے تحت تشریح اورنفاذ کاکام سونپا گیا ہے اور وہ آئین و قانون پر عمل کے پابند ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 191-Aمیں سپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولربنچز کے دائرہ اختیارکاواضح طور پر تعین کردیا گیا ہے۔
انہوں نے نوٹ میں لکھا کہ آئینی بینچ نے درست طور پر 28 جنوری 2025 کو ریگولربینچ کی جانب سے 13جنوری اور 16 جنوری 2025کو جاری احکامات کودائرہ اختیار نہ ہونے پر واپس لیا جس کے بعد ان احکامات کے نتیجہ میں تعمیر کیا گیا ڈھانچہ گرگیا لہذا کوئی بھی کی گئی کارروائی، جاری کئے گئے احکامات اوراٹھائے گئے اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔
جسٹس مظہر کا نوٹ میں کہناتھا کہ معاملہ کھلی کتاب کی طرح ہے اوراس پر مزید غوروفکر کرنے کی ضرورت نہیں، یہ قانون کااصول ہے کہ اگر عدالت کادائرہ اختیار نہیں تواس کی جانب سے دائرہ اختیار کے بغیر دیا گیا فیصلہ کالعدم تصورہوگا، حیران ہوں اور سمجھنے سے قاصرہوں کہ کس طرح مدعا علیہ کے وکیل کے دلائل سے ریگولر بنچ کو معاونت ملی کہ وہ آئین میں دیئے گئے واضح دائرہ اختیار سے فرار اختیار کرے، آئینی ترمیم وجود رکھتی ہے جب تک کہ پارلیمنٹ انہیں ختم نہ کرے یا سپریم کورٹ انہیں کالعدم قرار نہ دے۔
انہوں نے یہ تجویز دی کہ آئینی اور ریگولر بنچز کے سامنے کیسز مقرر کرنے کے حوالے سے مستقبل میں کسی بھی قسم کے تنازع سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے کیس مینجمنٹ سسٹم وضع کیا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ آئینی بینچ کی جانب سے متفقہ طور پر ریگولر بینچ کی جانب سے احکامات کوکالعدم قراردینے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ کوئی زمینی حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا اورنہ ہی موجودہ آئینی ترامیم سے آنکھیں چراسکتا ہے ،نہ ہی بہرہ بن سکتا ہے ، اس اضافی نوٹ کو موجودہ تنازع کے تناظر میں ہی پڑھنا چاہیئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دائرہ اختیار سپریم کورٹ کی جانب سے انہوں نے وہ ا ئین کے تحت
پڑھیں:
ججز ٹرانسفر کیس؛ وکیل درخواستگزار کو جواب الجواب دینے کیلیے مہلت مل گئی
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں وکیل درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار ججز کے وکیل منیر اے ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمام فریقین کے تحریری جوابات آچکے ہیں، کیا آپ ان پر جواب الجواب دینا چاہیں گے؟
سینیئر وکیل منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جی میں جواب الجواب تحریری طور پر دوں گا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا آپ کو کتنا وقت چاہیے ہوگا؟ وکیل نے جواب دیا کہ آئندہ جمعرات تک وقت دے دیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اتنا وقت کیوں چاہیے بہت سے وکلا نے دلائل دینے ہیں، اس کیس کو اتنا لمبا نہ کریں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آئندہ سماعت سے کارروائی 9:30 بجے سے 11 بجے تک ہوگی، فوجی عدالتوں کا کیس 11:30 بجے معمول کے مطابق چلے گا۔
عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے تحریری جوابات جمع کروائے جبکہ وفاقی حکومت نے بذریعہ اٹارنی جنرل جواب جمع کروایا، رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ اور رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے بھی جوابات جمع کراوائے۔
حکمانے کے مطابق تمام جوابات کا جائزہ لے کر فریقین کی طرف سے تحریری جواب الجواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگا گیا۔