فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر گمراہ کرنےکی کوشش کی گئی، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جو
اسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کارکردگی پر عوام کے دل جیتے، ایک سال پہلے حالات دیکھ لیں آج مہنگائی کم اور اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ سے اوپر ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
— فائل فوٹوسینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں یہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے، مقامی فارمرز کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ماہی پروری شعبے میں مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اس شعبے میں ترقی معشیت کی ترقی ہے۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ایک عرصے سے بہترین کام کیا جا رہا ہے، 26 ہزار ایکڑ کی فزیبلٹی اس وقت پراسس میں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے گلوبل ایکسپرٹ کو پاکستان بلایا انہوں نے بہت رہنمائی کی، پنجاب کی سب سے پہلی فش مارکیٹ پر کام کر رہے ہیں۔