Express News:
2025-04-22@14:39:34 GMT

پاکستان میں پانی کا بڑھتا ہوا بحران

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جنھیں رواں برس یعنی 2025 سے پانی کے شدید بحران کا سامنا ہوگا۔ حکومت اور عوام نے مل کر اس بحران کو حل نہ کیا تو اگلے چند سال میں خشک سالی کی وجہ سے پاکستان میں شدید ترین غذائی بحران شروع ہو جائے گا۔

لبنان، افغانستان، شام، ترکی، برکینافاسو، قطر، اسرائیل، قبرص اور کویت بھی پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ اس وقت پاکستان 50 فیصد سے زائد پانی کی کمی کا شکار ہے۔

پاکستان بڑے خوراک کے بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پانچ براعظموں میں پچاس سے زائد ممالک پانی کے مسئلے پر ایک دوسرے سے نبرد آزما ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اگر یہ ممالک دریاؤں اور زیر زمین پانی کے ذرایع کے استعمال پر معاہدوں پر متفق نہ ہوئے تو مستقبل قریب میں پانی کے مسئلے پر جھگڑے اور جنگیں سر اٹھانے لگیں گے۔

پانی انسانی بقاء اورترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ماہرین نے جنوبی ایشیاء میں بھی پانی کے مسئلے پر جنگیں چھڑنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کشمیر کے علاوہ پانی کا تنازعہ بھی خاصہ سنجیدہ ہے ، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان بھی پانی کا تنازعہ موجود ہے۔ افغانستان بھی بعض ایسے آبی ذخائر بنانے کی کوشش کررہا ہے جس سے پاکستان کی طرف آنے والے پانی میں کمی ہوسکتی ہے۔

پاکستان میں میٹھے پانی کی کمی کہ کئی عوامل ہیں جن میں موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں بے تحاشا اضافہ، دیہی آبادی کا شہروں کی طرف تیزی سے منتقل ہونا شامل ہے ۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان دس ملکوں میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جو سب سے زیادہ پانی کی قلت سے متاثر ہو رہا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق، 1950 میں پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی 5,260 مکعب میٹر تھی، جو 2019 تک کم ہو کر صرف 1,032 مکعب میٹر رہ گئی ہے۔

ملک کی مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت صرف 30 دن ہے، جب کہ عالمی اوسط 220 دن ہے۔ پاکستان میں پانی کا دس فیصد استعمال گھریلو ضروریات کے لیے ہوتا ہے، بیس فیصد صغعتوں کے لیے اور باقی ستر فیصد پانی زرعی شعبے میں استعمال ہوتا ہے۔

پانی ایکو سسٹم یعنی ماحولیاتی نظام کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان کا آبی نظام پرانا اور غیر مؤثر ہے، جس کے باعث پانی بڑی مقدار میں بخارات، لیکیج اور دیگر وجوہات کی بنا پر ضایع ہو رہا ہے۔پاکستان کا زرعی شعبہ ملک کے مجموعی پانی کا 90 فیصد سے زائد استعمال کرتا ہے، لیکن غیر مؤثر آبپاشی کے طریقے اور پانی کے زیادہ استعمال والے فصلوں کی کاشت بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔

پانی کی قلت کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی آ رہی ہے اور خوراک کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے ملک غذائی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پانی کا بحران معیشت پر بھی گہرا اثر ڈال رہا ہے، زرعی شعبہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 20 فیصد سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ سماجی بدامنی اور ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج اور مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، جو سماجی عدم استحکام کو جنم دے سکتے ہیں۔

پاکستان کو پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ جدید آبپاشی نظام، جیسے کہ ڈرپ اریگیشن اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے والے طریقے متعارف کرا کر پانی کے ضیاع کو کم کرنا ہوگا۔ نئے ڈیم اور ذخائر تعمیر کر کے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھائی جائے۔

 زرعی شعبے میں ایسی تکنیکس کو فروغ دینا ہوگا جو کم پانی میں زیادہ پیداوار دے سکیں۔ پاکستان آج بھی دستیاب پانی کا بڑا حصہ سمندر میں گرا کر ضایع کر دیتا ہے، 60 کی دہائی کے بعد ہم کوئی بڑا آبی ذخیرہ نہیں بنا سکے، اب وقت آ گیا ہے کہ چھوٹے بڑے ڈیمز ترجیحاً تعمیر کیے جائیں اور پانی کے کم استعمال اور اس ’’ لیکویڈ گولڈ‘‘ کی حفاظت کا شعور اجاگر کیا جائے۔

زرعی پانی کو ضایع ہونے سے بچانے کے لیے نہروں، راجباہوں کی باقاعدگی کے ساتھ بھل صفائی کی جائے، روز مرہ کے گھریلو استعمال کے لیے ضرورت کے مطابق پانی استعمال کرنے کا کلچر اختیار کیا جائے، یہ بات ذہن نشین رہے کہ جب پٹرول ڈیزل نہیں تھا تب بھی انسانی زندگی موجود تھی، پانی کے بغیر انسانی زندگی ناممکن ہے۔

پاکستان میں پانی کا بحران گھڑی کی ٹک ٹک کرتا ہوا اگے بڑھ رہا ہے، اگر اس مسئلے کو نظر انداز کیا گیا تو مستقبل میں ملک کو شدید ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پانی کے تحفظ کے لیے بروقت اور مؤثر حکمت عملی اپنا کر ہی ہم ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں کے مطابق میں پانی پانی کے پانی کی پانی کا رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟

گرمیاں شروع ہوتے ہی پشاور کے کارخانو مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جو گرمی میں کم خرچ ایئر کنڈیشنر اور روم کولر کی تلاش میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

کارخانو مارکیٹ میں ہر قسم کے اے سیز، روم کولر اور ری چارچ والے پنکھے دستیاب ہیں لیکن زیادہ مانگ پورٹیبل اے سی کی ہے، جو دکانداروں کے مطابق ضرورت کے مطابق کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے اور سب سے بڑی بات اس کا بجلی کا خرچ کافی کم ہے۔

کارخانو شاہین مارکیٹ کے دکاندار جمعہ خان کے پاس بھی پورٹیبل اے سی ہیں، جس میں ان کے مطابق خریدار  بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور خرید بھی رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ خریدار قیمت کے ساتھ بجلی خرچے کو بھی دیکھتا ہے تاکہ ماہانہ بل کی ادائیگی آسانی ادا کر سکے۔

جمعہ خان نے بتایا پورٹیبل اے سی دبئی سے آتے ہیں جو ایک ٹن کے انوٹر ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کا خرچہ عام اے سی کی نسبت تقریباً آدھا ہے۔ ’اگر اپ پورا دن استتعمال کرتے ہیں تو آپ کا بل دس ہزار سے زیادہ نہیں آئے گا۔‘

پورٹیبل اے سی کے بارے میں مزید جانیے، دکاندار جمعہ خان کی زبانی اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر
  • صرف ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟جانیں
  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود 
  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل
  • افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، اسحق ڈار