ڈپٹی کمشنراتوار بازار میں مداخلت نہ کریں‘ سندھ ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال میں قائم اتوار بچت بازار میں ڈپٹی کمشنر کی مداخلت کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ اتوار بازار میں مداخلت نہ کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں اتوار بچت بازار میں ڈپٹی کمشنر کی مداخلت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کے ڈی اے کی اجازت سے گلشن اقبال میں 3 سال سے بچت بازار لگ رہا ہے ، تین سال میں کسی ڈپٹی کمشنر نے مداخلت نہیں کی، موجودہ ڈپٹی کمشنر کے ڈی اے کے جواب کے بعد بھی مداخلت کررہا ہے، ایک قانونی عوامی سہولت کے بازارمیں غیرقانونی مداخلت کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر کو بچت بازار میں مداخلت کرنے سے روکا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر بچت بازار
پڑھیں:
پڈعیدن،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ