میکسیکو میں بس حادثے میں 3 درجن سے زائد افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
MEXICO:
میکسیکو کے جنوبی علاقے میں مسافر بس کے حادثے میں 3 درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ جنوبی میکسیکو میں ایک بس خوف ناک حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 درجن سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مقامی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ مسافر بس کینکن اور ٹیباسکو کے درمیان محو سفر تھی اور حادثے کا شکار ہوئی۔
حکام نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
تباسکو کے شہر کومالکیلکو کے میئر اویڈیو پیرالٹا نے بتایا کہ ہم نے وفاقی حکومت اور ریاستی حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ انہیں جو مدد درکار ہوگی وہ فراہم کردی جائے گی۔
بس آپریٹر ٹورز ایکوسٹا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق بس میں 44 افراد سوار تھے۔
کمپنی نے بیان میں کہا کہ بس حادثے پر ہمیں بہت دکھ ہے اور حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بس مقررہ رفتار کے اندر چل رہی تھی یا اس قاعدے کی خلاف ورزی ہو رہی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Post Views: 1