گورنر سندھ کی تبدیلی: افواہوں پر حکومتی مؤقف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت نہیں کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں میں مثالی تعلقات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کی زیر گردش اطلاعات درست نہیں ہیں،گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سےوفاقی حکومت میں کوئی تجویز زیر غور نہیں کہ گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹایا جائے یا نیا گورنر نامزد کیا جائے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے ہیں وہ اپنے عہدے پر بدستور کام جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ گورنر سندھ مسلم لیگ
پڑھیں:
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا۔
کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغواء کر لیا تھا، جن کی بازیابی کیلئے پولیس اور شہباز رینجرز نے کارروائی کر کے بازیاب کروایا۔
انہوں نے بتایا کہ کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغواء ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے کیا تھا۔