امریکی صدر کو بین الاقوامی معاملات کا علم نہیں، فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی معاملات سے لاعلم ہیں۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر کو بین الاقوامی معاملات کا علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی ہوئی۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں، حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں حقیقت نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی پی سے معاملات کا حل افہام و تفہیم سے چاہتے ہیں، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے بیان کا خیرمقدم کیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے کو نہیں جا سکتا، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا ہدف نہریں نہیں پیپلزپارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بیانات سے قوم کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔