Jang News:
2025-12-13@23:18:18 GMT

پانی نیا سونا ہے، اسے ضائع نہ کریں، شیری رحمان

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

پانی نیا سونا ہے، اسے ضائع نہ کریں، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پانی نیا سونا ہے، اس کو ضائع نہ کریں۔

شیری رحمان نے ان خیالات کا اظہار کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز کیا۔ اس روز مختلف سیشن میں مفتاح اسماعیل، عارف حبیب، خرم حسین، ڈاکٹر امجد وحید، شہزاد رائے، رضا ربانی، انور مقصود، زیبا شہناز، اظہر عباس، انور احمد، سجاد سید اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں پانی کم ہوگیا ہے، ہمیں پالیسی بنانی ہوگی، پانی کو ری سائیکل کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اٹلی دنیا کا پہلا ملک ہے، جس نے کلائیمیٹ ایجوکیشن کو اپنے نصاب میں شامل کیا اور ہمیں اسے ہر سطح پر پڑھانا چاہیے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ زندگی میں سویلین بالادستی کی اتنی پستی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، جمہوری عمل ہی پاکستان کو مضبوط رکھ سکتا ہے۔

شہزاد رائے نے کہا کہ ان کے ادارے نے ٹیچنگ لائسنس متعارف کروایا، لائسنس کے لیے ٹیچرز کو 4 سال تک تربیت دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ پالیسی تبدیلی ہونے پر بہت محنت ہے، آج اسکولوں پر قبضہ نہیں ہورہا ہے، پاکستان میں ٹیچنگ ڈگری نہیں ہے اور لوگ پڑھا رہے ہیں۔

شہزاد رائے نے مزید کہا کہ یہ کتنی خطرناک بات ہے، پڑھانا ایک سائنس ہے جیسے انجینئرنگ و میڈیکل ہے، ہم نے اپنے اسکولوں میں بنیاد پر کام کیا، ہم نے ٹیچنگ ٹریننگ پروگرام شروع کیا، سندھ میں ہزاروں میں سے 400 نے ٹیچنگ لائسنس پاس کیا۔

ایونٹ میں ایک مذاکرہ پاکستانی معیشت اور کاروباری ماحول پر بھی ہوا، جس کا سوال تھا کیا پاکستان بدلنے کےلیے تیار ہے؟

فیسٹیول میں آج 40 سے زائد سیشن ہوئے، جن میں سے تقریباً 15 کتابوں کی لانچنگ تقریبات تھیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم، آئندہ مالی سال کیسا ہوگا، ورلڈ بینک کے تخمینے

یہ رقم صوبہ پنجاب میں پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز پنجاب کے 16 شہروں میں سیوریج سسٹمز کی بہتری، پانی کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مرمت و بحالی کے لیے استعمال ہوں گے۔

منصوبے کا مقصد شہری آبادی کو معیاری صفائی کی سہولیات فراہم کرنا اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں نمایاں کمی لانا ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام صحت کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ کرنے میں معاون ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کرلی

علاوہ ازیں منصوبہ شہروں کو سیلاب اور خشک سالی جیسے ماحولیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے زیادہ مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا جس سے پائیدار اور ماحول دوست شہری ترقی کو فروغ ملے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں خواتین کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

خواتین کے لیے نئی ملازمتیں، فیصلہ سازی میں نمائندگی

خواتین کے لیے نئی ملازمتیں، فیصلہ سازی میں نمائندگی، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک کا قیام بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ گھریلو سطح پر صفائی اور صحت سے متعلق آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق اس پروگرام کا ایک اہم ہدف پانی اور صفائی کے شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر صحت کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، ملک بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے فروغ پر اتفاق

یہ منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنے میں کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب کے لیے ورلڈ بینک کا قرضہ ورلڈ بینک ورلڈ بینک کا پاکستان کو قرضہ

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • پنجاب اسمبلی میں نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی عمر کم کرنے کی قرارداد جمع
  • خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان
  • پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں کتنے کروڑ کا سونا چاندی ضبط کیا؟
  • کسٹمز کی رواں سال ایئرپورٹس پر کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سونا، چاندی ضبط
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
  • بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی انقلاب منچہ کے ترجمان پر فائرنگ کی مذمت
  • پاکستان میں چھوٹے موبائل فون آپریٹرز کے لائسنس کے اجراء کیلئے راہ ہموار
  • کوئی دو رائے نہیں، پاکستان میں احتساب کا سلسلہ شروع ہوگیا، فیصل واوڈا ردعمل
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ