Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:32:28 GMT

پاکستانی شہریوں کیلئےترکیہ کا ویزہ حاصل کرنے کی تفصیلات

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

پاکستانی شہریوں کیلئےترکیہ کا ویزہ حاصل کرنے کی تفصیلات

  پاکستانی شہری جو ترکیہ کی سیر کے خواہشمند ہیں، انہیں عام پاسپورٹ پر سیاحتی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ترکیہ دنیا بھر میں سیاحت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے جہاں تاریخی مقامات، خوبصورت تفریحی مقامات، لگژری ریزورٹس اور دیگر سرگرمیاں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں،پاکستان میں ترکیہ کے ویزہ درخواستیں اناطولیہ ویزہ اپلیکیشن سینٹرز میں جمع کروائی جاتی ہیں جو مختلف شہروں میں واقع ہیں کیونکہ ترک سفارتخانہ براہ راست ویزہ درخواستیں وصول نہیں کرتا۔

 ویزا درخواست کے لیے درکار دستاویزات؛

 ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوں گی  جن میں  بینک سٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس ، پاسپورٹ سائز تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ،ہوٹل کی بکنگ  اور دیگر متعلقہ کاغذات شامل ہیں ۔

 پاکستان سے ترکیہ کے وزٹ ویزہ کی فیس؛

 ترک سفارتخانے کے مطابق  پاکستانی شہریوں کو ویزہ فیس صرف پاکستانی روپے (PKR) میں نقد ادا کرنا ہوگی، جو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پچھلے دن کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق مقرر کی جائے گی۔سنگل انٹری ویزہ کی فیس: $60 (پاکستانی روپے میں 16,743)ملٹی پل انٹری ویزہ کی فیس: $190 (پاکستانی روپے میں 53,019)ہے۔ 

 (نوٹ: یہ شرح 8 فروری کے ایکسچینج ریٹ کے مطابق ہے جس میں 1 امریکی ڈالر = 279.

05 روپے مقرر کیا گیا تھا)

 اناطولیہ ویزہ سروس فیس؛

 سفارتخانے کی فیس کے علاوہ اناطولیہ ویزہ اپلیکیشن سینٹر ویزہ کیٹیگری کے مطابق سروس چارجز بھی وصول کرتا ہے:

 نارمل ویزہ اپلیکیشن کی فیس: $65 (پاکستانی روپے میں 18,138)

 وی آئی پی ویزہ اپلیکیشن کی فیس: $80 (پاکستانی روپے میں 22,324)

 ترکیہ کی سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ویزہ کے لیے تمام ضروری کاغذات مکمل کر کے اپنی درخواست جمع کروائیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

شاہدسپرا: دارالحجاج لاہور نکلسن روڈ میں 21اپریل سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گا، عازمین حج کو گرن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا۔
عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، حکومت نے 65سال سے زائد عازمین حج کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایات کی۔
تمام عازمین کو حج پرواز سے 10روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے 7روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی، حج پرواز سےقبل عازمین کو سم، شناخت لاکٹ ودیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔
 

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

متعلقہ مضامین

  • امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار
  • پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
  • قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین
  • افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی