پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل گئی ہے۔اب پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج کی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو، پی ٹی آئی سے متعلقہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر موثر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل گئی ہے، اپوزیشن جماعت مذاکرات کے حوالے وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش بھی ٹھکرا چکی ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج کی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اپوزیشن جماعت کو جب کبھی پھر مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 20 دسمبر کو قومی کانفرنس بلانے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-01-14
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) پی ٹی آئی نے 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2 روزہ قومی کانفرنس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا‘ پیپلز پارٹی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے‘قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا۔ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود اچکزئی سمیت سیاسی رفقا کی بانی سے ملاقات کرانا ہوگی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں پر مبینہ ریاستی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مذاکرات سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرے ۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ہیوی ٹریفک شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہا ہے‘ سحر سلطانہ
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ازسرنو تشکیل، علی امین گنڈاپور شامل نہیں
  • پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار، تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ‘ سردار سلیم حیدر 
  • ایک نہ ایک دن سب کو چلے جانا ہے!
  • عافیہ کی رہائی تک مسلسل دعائوں کی ضرورت ہے‘ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
  • وینزویلامیں روپوش اپوزیشن رہنما منظر عام پر آگئیں
  • غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان اگلے سال ہونا چاہئے، ٹرمپ
  • پی ٹی آئی ملک میں افراتفری چاہتی ہے،عون چودھری
  • پی ٹی آئی کا 20 دسمبر کو قومی کانفرنس بلانے کا اعلان