چیمپیئنز ٹرافی: کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ٹریفک پولیس جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، اور اس دوران اہم شخصیات کی آمد ہوتی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 9 فروری 2025 سے 28 مارچ 2025 تک شاہراہ فیصل سے متصل تمام سروس روڈز کے دونوں اطراف گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنا سختی سے منع ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کے باوجود گاڑی پارک ہونے کی صورت میں لفٹ کرلی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس میں تمام دفاتر، بینک اور بلڈنگ کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ حکمنامے پر عمل کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پابندی عائد ٹریفک پولیس سروس روڈز شاہراہ فیصل گاڑی پارکنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پابندی عائد ٹریفک پولیس سروس روڈز شاہراہ فیصل گاڑی پارکنگ وی نیوز شاہراہ فیصل
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر جرمانہ، مگر کیوں؟
کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی، اس میچ میں ضابطہ اخلاق لیول 1 کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی قوانین کے تحت عامر جمال کو آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس قانون کے مطابق نامناسب زبان اور ارشارہ کرنے پر کھلاڑی کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ بچاجاسکے۔
مزید پڑھیں: جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
واضح رہے کہ یہ واقعہ پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں پیش آیا تھا، جب عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد بلے باز کے قریب جاکر نامناسب الفاظ کہے تھے۔
مزید پڑھیں: ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
عامر جمال نے الزامات کا اعتراف کیا اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا، یہ الزامات آن فیلڈ امپائر فیصل خان آفریدی اور پال ریفل نے لگائے۔