کون سا وقت ہمیں زیادہ خوش اور بہتر رکھ سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے نتائج میں اخذ کیا ہے کہ ہمارا دماغ صبح کے وقت اپنے بہترین موڈ میں ہوتا ہے جب کہ آدھی رات کے قریب مزاج سب سے زیادہ خراب محسوس ہوتا ہے۔
یہ تحقیق بی ایم جے مینٹل ہیلتھ میں شائع ہوئی، جس میں محققین نے پایا کہ صبح کا وقت ذہنی صحت اور عمومی تندرستی کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ صبح کے وقت ذہنی طور پر زیادہ مثبت محسوس کیا جاتا ہے۔ جب کہ رات کے وقت خاص طور پر آدھی رات کے قریب موڈ میں گراوٹ آتی ہے۔ اسی طرح دن کا وقت ذہنی صحت کے علاج اور تندرستی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
یونیورسٹی کالج لندن کے ’’رویے کی سائنس اور صحت‘‘ کے محقق فیفی بو کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ دن کے اوقات ہمارے مزاج کو کس طرح متاثر کرتے ہیں۔ اس معلومات کی مدد سے ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے نئے طریقے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ دن بھر مثبت اور خوشگوار محسوس کرنا چاہتے ہیں تو صبح کے وقت اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں۔ یہ وقت دماغی صحت، فیصلہ سازی اور جذباتی استحکام کے لیے سب سے موزوں ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نئے پوپ کا انتخاب کیسےکیا جاتا ہے؟
پوپ فرانسس کا پیر کی صبح 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا جس کے بعد اب ان کے جانشین کی تقرری کا معاملہ درپیش ہے۔
یہ بھی پڑھں:
وہ 12 سال پوپ کے منصب پر فائز رہے جس کے بعد ان کا انتقال ہوا اور اب اس بارے میں نئے سوالات پیدا ہوگئے ہیں کہ ایک ارب 39 کروڑ پیروکاروں کے کیتھولک چرچ کے رہنما کی حیثیت سے ان کی جگہ کوئی دوسری شخصیت کب لے گی۔
اگلے پوپ کا انتخاب سینیئر کیتھولک پادریوں پر مشتمل کالج آف کارڈینلز کرے گا۔ اہل ہونے کے لیے امیدوار کا مرد رومن کیتھولک ہونا ضروری ہے۔
دنیا بھر میں 240 سے زیادہ کارڈینلز موجود ہیں جن کا عہدہ تاحیات ہوتا ہے۔
نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟پوپ کے انتقال یا استعفے کی صورت میں 80 سال سے کم عمر کے کارڈینلز نئے پوپ کے لیے ووٹ ڈالتے ہیں۔
کارڈینلز کا اجلاس مکمل راز داری کے ساتھ سسٹین چیپل میں منعقد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟
اگرچہ عام طور پر انتخاب کنندگان کی تعداد 120 پر کی جاتی ہے لیکن اس وقت 138 اہل ووٹرز موجود ہیں۔ اراکین خفیہ بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں اور اس عمل کی نگرانی ان ہی میں سے چنے گئے 9 کارڈینلز کرتے ہیں۔
روایتی طور پر نئے پوپ کو منتخب کرنے کے لیے 2 تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے اور جب تک یہ شرط پوری نہیں ہوجاتی اس وقت تک ووٹنگ جاری رہتی ہے۔
ہر راؤنڈ کے بعد بیلٹ پیپرز جلائے جاتے ہیں جس سے سیاہ یا سفید دھواں پیدا ہوتا ہے۔ سیاہ دھواں اشارہ کرتا ہے کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا جبکہ سفید دھویں مطلب ہوتا ہے کہ نئے پوپ منتخب ہوگئے۔ جب پوپ کا انتخاب کرلیا جاتا ہے تو ٹاپ کارڈینل سینٹ پیٹرس باسیلیکا سے کامیاب امیدوار کے نام کا اعلان کردیتے ہیں۔
انتخاب کب ہوگا؟عام طور پر پوپ کے انتقال یا مستعفی ہوجانے کے 2 یا 3 ہفتوں کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہوتا ہے۔ اس سے 9 دن کے ماتم کے لیے اور کارڈینلز کو دنیا بھر سے ویٹیکن جانے کا وقت مل جاتا ہے۔
نیا پوپ منتخب کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟اس عمل میں دن، ہفتے یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور یہ اس پر منحصر ہے کہ کارڈینلز کی رائے کتنی منقسم ہے۔
ہر دن کانفرنس ووٹنگ کے 4 دور چلائے جاسکتے ہیں تاکہ مطلوبہ 2 تہائی اکثریت کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاسکے۔ اگر 33 راؤنڈ کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکے تو سرفہرست 2 امیدواروں میں سے ایک کا ووٹنگ کے ذریعے انتخاب کرلیا جاتا ہے۔
آخری 3 پوپ کے انتخابات نسبتاً جلدی یعنی کچھ ہی دنوں میں ہوگئے تھے۔
عبوری دور میں ویٹیکن کا کیا ہوتا ہے؟پوپ کی نشست خالی رہنے کے دوران ایک سینیئر کارڈینل جنہیں کیمر لینگو کہا جاتا ہے وہ پوپ کی موت کی تصدیق کرتے ہیں اور عارضی طور پر ویٹیکن کے مالی معاملات اور انتظامی امور کا چارج سنبھال لیتے ہیں۔ تاہم ان کے پاس چرچ کے نظریے کو تبدیل کرنے یا اہم فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: پوپ فرانس غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک بار پھر بول پڑے
موجودہ کیمر لینگو آئرلینڈ میں پیدا ہونے والے کارڈینل کیون فیرل ہیں۔ وہ ویٹیکن کی سپریم کورٹ کے صدر بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کارڈینلز نئے پوپ کا انتخاب نئے پوپ کے انتخاب کا طریقہ نئے پوپ کے لیے ووٹنگ