مہربانو قریشی کو ریلی کے آغاز پر ہی پو لیس نے گرفتار کرلیا، جس میں کوئی مزاحمت نہیں کی گئی، تاہم اس موقع پر جاری ویڈیو میں پی ٹی آئی کے کئی کارکن خود بھی پولیس گاڑی میں سوار ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری 2025 کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منایا گیا، جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے صوابی میں جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، سابق رکن اسمبلی زاہد بہار ہاشمی اور سابق یونین چیئرمین دلیر مہار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں پی ٹی آئی رہنماوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پل چھٹہ سے گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مہربانوقریشی کو ریلی کے آغاز پر ہی پولیس نے گرفتار کرلیا، جس میں کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کیا گیا

پڑھیں:

اقامہ، سرحدی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 19 ہزار 576 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں 4 دسمبر سے 10 دسمبر کے دوران سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اشتراک سے کی گئی مشترکہ تفتیشی کارروائیوں کے نتیجے میں عمل میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں موسیقی کے رنگ، چینی کورس نے عربی زبان میں پہلی بار گیت پیش کیے

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں 12 ہزار 506 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 154 سرحدی تحفظ قوانین کی خلاف ورزی اور 2 ہزار 916 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

Saudi Arabia deports 12,365 illegal residents in a weekhttps://t.co/37WgizJDAJ

— Syeda Yasmeen Ali (@yasmeen_9) December 14, 2025

اسی عرصے کے دوران 12 ہزار 365 قانون شکن افراد کو ملک بدر کیا گیا، جبکہ 21 ہزار 803 افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنز کے حوالے کیا گیا۔

اس کے علاوہ 5 ہزار 202 افراد کو سفری انتظامات مکمل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو بھیجا گیا۔

مزید پڑھیں: حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی

وزارتِ داخلہ کے مطابق مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 1 ہزار 418 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 41 فیصد یمنی، 57 فیصد ایتھوپیائی جبکہ 2 فیصد دیگر قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔

اسی طرح مملکت سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کی کوشش کے دوران 24 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں موسیقی کے رنگ، چینی کورس نے عربی زبان میں پہلی بار گیت پیش کیے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو آمدورفت، رہائش اور روزگار فراہم کرنے میں ملوث 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس وقت مجموعی طور پر 30 ہزار 427 غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے، جن میں 28 ہزار 718 مرد اور 1 ہزار 709 خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں اہم پیشرفت: روہنگیا مسلمانوں کا دیرینہ قانونی مسئلہ حل

وزارتِ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی شخص غیر قانونی طور پر افراد کو مملکت میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کرے، انہیں نقل و حمل مہیا کرے، رہائش دے یا کسی بھی قسم کی مدد یا خدمات فراہم کرے، اسے 15 سال تک قید اور 10 لاکھ سعودی ریال تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ایسے جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور رہائشی مکانات بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔

وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 اور 996 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آمدورفت ایتھوپیا ریاض سعودی عرب سیکیورٹی فورسز لیبر قوانین مکہ مکرمہ ملک بدر نقل و حمل وزارت داخلہ

متعلقہ مضامین

  • اقامہ، سرحدی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
  • کلثوم فرمان تحریک انصاف ویمن ونگ گلگت بلتستان کی صدر، ساجدہ صداقت جنرل سیکرٹری مقرر
  • صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، جاوید لطیف
  • فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان تحریکِ انصاف کا تبصرے سے گریز
  • کراچی؛ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، متعدد گاڑیوں کے ٹینٹڈ شیشے اتارے گئے، 8 سیکیورٹی گارڈ گرفتار
  • فیض حمید کا نام تحریک انصاف کے طویل دھرنے میں سرگوشیوں میں آتا رہا
  • آسٹریا کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی‘ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • ایک اور ملک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • ایک اور ملک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی؛ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • جیل ذرائع نےبانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کی تردید کردی