خوبصورت ترین نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی۔

ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر میئر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے پر چیئرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ واقعی  محسن اسپیڈ کرکٹ میں نظر آ رہی ہے۔ویل ڈن محسن نقوی صاحب۔ انتہائی شاندار معیاری قذافی اسٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم بنانے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔

مرتضی وہاب نے قذافی سٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب پر بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد  دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ 10 اکتوبر سے 7 فروری تک کے کٹھن  اور پیچیدہ کام کا خوبصورت اور یادگار اختتام ہوا۔اس سفر میں میرے شانہ بشانہ چلنے والے ہر شخص کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی میئر کراچی مرتضی وہاب قذافی اسٹیڈیم مرتضی وہاب نے

پڑھیں:

کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح

کراچی:

میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ ہیں مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے، ہنستے رہیں مسائل حل ہوجائیں گے، مویشی منڈی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہاں مدعو کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر سال لاکھوں جانور آتے ہیں، کراچی والے ہزاروں کی تعداد میں نادرن بائی پاس کی اس منڈی سے جانور خریدتے ہیں، دعا ہے اللہ قربانی قبول فرمائے اور بیوپاریوں کے روزگار میں برکت دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جہاں ایک دوسرے کی مشکلات میں کمی لائیں، سیکیورٹی کے مسائل حل کریں گے اور صفائی، خریداروں اور بیوپاریوں کا خیال رکھیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مویشی منڈی کے سبب کراچی میں رونق آتی ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کماسکیں۔

منڈی انتظامیہ کو شان دار انتظامات پر مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری دنوں میں ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں تاہم انتظامیہ ہر سہولت فراہم کرےگی، کراچی والے سخی ہیں امید ہے بڑے پیمانے پر تجارت ہوگی، تبدیلی کا لفظ خراب ہوگیا ہے یہ بہتری کا سال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے نمائندوں نے بہتری کا سفر شروع کیا ہے اور یہ سفر جاری رہےگا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح
  • ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار