مریم نوازکا عام انتخابات کے انعقاد کا سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)الحمدللہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انتخابات کے انعقاد کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائدمحمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔
برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا انعقاددہائی کا بڑا واقعہ ہے۔(جاری ہے)
شرح سود اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے معیشت بہتر ین ٹیک آف کررہی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا خطے کی سب سے تیز ی سے بڑھنے والی مارکیٹ بننا تاریخی امر ہے ۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ثابت ہوگیا مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہی معیشت ترقی کرتی ہے اور عوام خوشحال ہوتی ہے،پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے سے غریب آدمی کے گھر میں خوشحالی آئے گی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خورد و نوش میں مہنگائی کی شرح کم ہے ،کاشتکار او رعام آدمی آنے والی ترقی اور خوشحالی کے دنوں کو محسوس کر رہے ہیں ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے
پڑھیں:
پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سمی دین بلوچ نے پاکستان کا جھنڈا جلانے کی تردید کی ہے، تاہم ایسا کرنے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان: بی این پی مینگل کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت میں مختلف مقامات پر احتجاج
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات کرنے کا مقصد فرد نہیں بلکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مقاصد کو آشکار کرنا تھا، ان لوگوں کو آگاہ کرنا مقصود تھا جو کہتے ہیں بی وائی سی پرامن احتجاج کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ حکومت نے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، کوئٹہ کی ترقی ہماری ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پراجیکٹ کے منصوبوں میں تاخیر ٹھیکیداروں کی وجہ سے ہوئی، جو کمپنی یا ٹھیکیدار ٹائم لائن یا معیار کو برقرار نہیں رکھتے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو اب بہتر بنانے کا وقت آگیا ہے، ترقیاتی عمل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، صوبے کے لوگ اس عمل پر پاکستان کے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ موجود غنڈوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے، کمشنر کوئٹہ
وزیراعلیٰ نے کہاکہ مانگی ڈیم پر کام جاری ہے، اور تکمیل سے کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچ یکجہتی کمیٹی پرچم نذر آتش سرفراز بگٹی سمی دین بلوچ وزیراعلیٰ بلوچ وی نیوز