Express News:
2025-04-23@00:28:17 GMT

سلمان خان نے موٹویشنل باتوں کو فضول قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے زندگی، محنت اور کامیابی کے اصولوں پر کھل کر گفتگو کی۔

سلمان خان نے اپنے بھانجے ارہان خان کے یوٹیوب چینل "ڈم بریانی" پر پہلی بار کسی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر اپنی بے باک رائے دی اور "موٹیویشنل ٹاکس" کو فضول قرار دے دیا۔

سلمان خان نے کہا کہ موٹیویشنل لیکچرز کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ سیکھنے کی لگن ہو تو دیوار یا درخت سے بھی سیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اگر آپ واقعی سیکھنا چاہتے ہیں تو کسی درخت یا دیوار سے بھی سیکھ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے، آپ کو اپنے استاد کی بات سننی چاہیے، لیکن وہ استاد گوگل یا یوٹیوب بھی ہو سکتا ہے۔ اصل چیز ڈسپلن ہے۔"

سلمان خان نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ جم جانے یا کچھ نیا سیکھنے میں حیلے بہانے بناتے ہیں جبکہ یہ سب مشکل اور تکلیف دہ ضرور ہوتا ہے لیکن ضروری بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "مجھے یہ موٹیویشن کی بکواس بالکل پسند نہیں۔ دانت برش کرو اور باہر نکلو۔ کوئی بھی جم جانا یا کچھ نیا سیکھنا پسند نہیں کرتا، کیونکہ یہ سب دردناک ہوتا ہے۔ لیکن خود کو اس کام پر مجبور کرنا پڑتا ہے اور پھر اس میں مہارت حاصل کرنی ہوتی ہے، جوش و خروش نہ کھوئیں، ورنہ عمر سے پہلے بوڑھے ہو جائیں گے"۔

سلمان خان نے جوش و خروش اور محنت کی اہمیت پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر آپ زندگی میں کسی بھی چیز کے لیے اپنا جوش و خروش کھو بیٹھیں، تو آپ خود کو قبل از وقت بوڑھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم بچپن میں کھیلتے تھے اور تھک کر ہانپنے لگتے تھے، لیکن پھر بھی ہمارے چہروں پر مسکراہٹ ہوتی تھی اور ہم دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہوتے تھے۔ آج کل لوگ تھوڑی سی محنت کے بعد سست ہو جاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔"

سلمان خان نے اپنی نیند کی عادات کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ ان کا سونے کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہوتا، میں زیادہ تر دو گھنٹے ہی سوتا ہوں، لیکن مہینے میں ایک بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ 7-8 گھنٹے کی نیند پوری ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران اگر چند منٹ کا وقفہ مل جائے تو بھی نیند لے لیتا ہوں۔ جب میرے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو، تبھی میں سوتا ہوں۔ اس لیے جیل میں میں نے خوب نیند پوری کی۔"

سلمان خان نے کہا کہ کامیاب لوگ اکثر اپنی کامیابی کا مکمل کریڈٹ خود لے لیتے ہیں، جو کہ غلط ہے، آپ اپنی ناکامیوں کی مکمل ذمہ داری لے سکتے ہیں، لیکن کامیابی کبھی صرف آپ کی نہیں ہوتی۔ اگر آپ اسے اپنے سر پر سوار کر لیں، تو آپ خود کو تباہ کر لیں گے۔"

یہ انٹرویو سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک منفرد موقع تھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے اصول، محنت، ڈسپلن اور کامیابی کے بارے میں اپنی سوچ کا کھل کر اظہار کیا۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ قوم آئین کے لیے اٹھے گی یا نہیں؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل ملک کے علاوہ 4 نام اڈیالہ حکام نے اپنی مرضی سے ڈالے، ملاقات کےلیے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر انتظامی لوگ عمل کرنے میں بےبس نظر آتے ہیں، اگر یہی صورتحال ہے تو پھر ہم آئین پر مبنی ریاست میں نہیں رہ رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ کے باہر پولیس اہلکاروں سے پوچھا کس کے حکم پر یہ ہو رہا ہے، ایسے نظام دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ فیصل ملک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی جیت ہوگی، ہمیں الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سرحدوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا، افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی طریقہ اپنانا چاہیے تھا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے کہ کوئی سرحد محفوظ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری گزشتہ سال ہوئی، بانی نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار بند کر کے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب انہیں حق حکمرانی ملے گا، بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے اب اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنالیا ہے لیکن ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا، وزیرخزانہ
  • فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • کریتی سینن کا مہنگا ماسک، فیشن یا فضول خرچی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  • فیکٹ چیک: کیا سابق چینی وزیر اعظم نے واقعی سزائے موت کی تجویز دی؟