Express News:
2025-12-14@09:19:53 GMT

جب پاکستان وجود میں آیا تو اس وقت ڈالر کتنا سستا تھا؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

پاکستان میں دن بہ دن مہنگائی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ یہ اب کم نہیں ہوگی۔ ایسے میں پرانے زمانے کے لوگ اپنے سستے دور کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں اور آج کی نسل کو یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کا تعلق ڈالر کے سستے یا مہنگے ہونے سے ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ڈالر پاکستان کے ابتدائی کے دنوں میں کتنے روپے کا تھا۔

آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ڈالر ماضی میں کتنے روپوں کا رہ چکا ہے جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

جب پاکستان وجود میں آیا تو اس وقت 1 امریکی ڈالر 3.

31 روپے کا تھا۔ معاشی تبدیلیوں، افراط زر اور کرنسی کی پالیسیوں کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔

درج ذیل اس حوالے سے چارٹ دیا جارہا ہے جس کے بعد 1947 میں تگڑے پاکستانی روپے کی وجوہات میں ذکر کی گئی ہیں۔

1) آزادی کے وقت پاکستان کی معیشت نسبتاً چھوٹی تھی جس میں مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا تھا۔

2) پاکستانی روپیہ شروع میں برطانوی پاؤنڈ سے منسلک تھا جس کی وجہ سے یہ مستحکم رہا۔

3) اشیا اور خدمات کی قیمت نمایاں طور پر کم تھی، جس کی وجہ سے روپے کی قوت خرید مضبوط تھی۔

4) پاکستان کی تجارت آج کی طرح غیر ملکی کرنسی کے لین دین پر زیادہ انحصار نہیں کرتی تھی۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی

ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 3.90 فیصد پر آگئی، حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 293 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16.18 فیصد، پیاز 4.08 فیصد، آلو 1.71 فیصد، گڑ 0.08 فیصد، چینی 4.91 فیصد، ایل پی جی 0.08 فیصد، دال چنا 0.36 فیصد، دال مسور 0.10 فیصد اور کیلے 1.01 فیصد تک سستے ہوئے۔
چکن کی قیمتوں میں 6.019 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.93 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.72 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.70 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں 0.39 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 0.56 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 2.88 فیصد اوردال مونگ کی قیمتوں میں0.37 فیصد اضافہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیخلاف تسلسل کیساتھ کارروائیوں میں 712 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی واگزار پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنسدانوں کی بڑی پیش رفت، چکن جیسا سستا متبادل گوشت تیار
  • پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے لیٹر سستا کرنے کی تجویز
  • 1.2ارب ڈالر آئی ایم ایف قسط ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام پیدا ہوگا
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی
  • ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی
  • بغیر تنخواہ ایک دن گزارنا مشکل، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، حکومت سے واجبات لینا کتنا دشوار: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • لوگوں کا حکومت سے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، جسٹس کیانی
  • لوگوں کا حکومت سے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، جسٹس محسن کیانی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ