دورانِ سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو ملازمت دینے کی سہولت ختم
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد:حکومت نے دورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو نوکری دینے کی پالیسی ختم کر دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔یہ سہولت 18 اکتوبر 2024 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت واپس لی گئی ہے اور اس فیصلے کا اطلاق بھی اسی تاریخ سے ہوگا۔
دورانِ ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کے لیے وزیراعظم معاونت پیکیج کے تحت دیگر مراعات برقرار رہیں گی۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ یہ فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُن شہداء پر لاگو نہیں ہوگا جو دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جان قربان کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے کی گئی تقرریاں اس پابندی سے مستثنا ہوں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبرآ گئی
آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تیاری کے لئے ملازمین کی ڈیوٹی اوقات میں اضافہ کردیا گیا، ضرورت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تیاری شروع کردی۔محکمہ خزانہ کے پی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کردیے گئے، ملازمین شام 5 سے 7 بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے۔ضرورت پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ملازمین شام 7 سے رات 9 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔محکمہ خزانہ کے تمام افسران اورملازمین کوبائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 249 ارب 20 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 165 ارب 60 کروڑ روپے، ضم اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 39 ارب 60کروڑ اور اے آئی پی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں44ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کیلئے اہم مشاورتی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت کے تمام شعبوں کیلئے مجموعی طور پر 179 ارب 76 کروڑ روپے، تعلیم کیلئے 92 ارب 31 کروڑ روپے مختص کرنے پرغور ہورہا ہے جس میں بنیادی تعلیم کیلئے53 ارب روپے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے 39 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔