محکمہ موسمیات نےموسم کےحوالے سے خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔
پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔
گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت سے مایوسی؟ کسانوں نے گندم کی کھڑی فصل تباہ کرنا شروع کردی، ویڈیوز وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے کے لاکھوں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے لیے تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو جائیں گی۔
ہفتے کو محکمہ کالج ایجوکیشن اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمۂ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں قائم تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی، جو 11 جنوری تک جاری رہیں گی۔ اس دوران تدریسی عمل مکمل طور پر بند رہے گا اور تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی تعلیمی سرگرمی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے جبکہ 11 جنوری بروز اتوار ہونے کے باعث ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔
اس شیڈول کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری بروز پیر سے دوبارہ کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔
محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہےتاکہ کم عمر بچوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ تعطیلات کا آغاز 22 دسمبر سے ہوگا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔