پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیٹ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی14 سالہ زنیرہ قیوم کو یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیٹ برائے کلائمٹ ایکشن اینڈ گرلز امپاورمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
زنیرہ قیوم کے انتخاب کا اعلان بریتھ پاکستان کلائمٹ کانفرنس میں ماحولیات سے متعلق وکالت اور بچوں کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
زنیرا قیوم نے سی او پی 29 سمیت قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کی ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب بلوچستان کے علاقے حب میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں، اس بارے میں ان کی تحقیق 2023 میں یونیسیف کے پالیسی ریسرچ چیلنج میں شامل ہوئی اور اس پر انہیں اوّل پوزیشن دی گئی تھی۔
زنیرا قیوم نے یونیسیف کی یوتھ ایڈوکیسی گائیڈ کا استعمال کرتے ہوئے جو نوجوان پالیسی مباحثوں، تحقیق اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مہم کی نیٹ ورکنگ میں مشغول ہیں، کو بھی تربیت دی ہے۔
یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فاضل نے زنیرا قیوم کے کام کو سراہتے ہوئے اسے مستقبل کے لیے امید کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ زنیرا نے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ تقرری ایک ایسے اہم وقت میں کی گئی ہے، جب موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں تعلیم اور ذریعہ معاش کو بری متاثر کر رہی ہے۔
یونیسیف کے ایک حالیہ تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات نے 26 ملین بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا ہے، جن میں سے 16 ملین صرف پنجاب میں فضائی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
زنیرہ قیوم یونیسف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: زنیرہ قیوم یونیسف زنیرہ قیوم کے لیے
پڑھیں:
اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت کو روکا جاسکے۔ حافظ عبدالغفور مدنی نے کہا وزیراعظم نے پہلے بھی فلسطینی عوام کیلئے بھرپور موقف اختیار کیا۔