نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے، کوالیفائر 1 کے دوران  لوکی فرگوسن اپنے حصہ کے چار اوورز کروانے سے قاصر رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔

اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ لوکی فرگوسن کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، لوکی فرگوسن کے اسکین کی رپورٹس دیکھ کر ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ

پڑھیں:

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کے مطابق عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بدھ کو جاری بیان میں فیڈریشن نے کہا کہ اس شمولیت سے قومی ویمن ٹیم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، کیونکہ عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع ان کے بین الاقوامی تجربے میں اضافہ کرے گا۔

پی ایف ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں خواتین فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے۔ یہ قومی ویمن ٹیم کے لیے ایک نئے دور کی علامت ہے۔ فیفا سیریز کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

فیفا سیریز مارچ تا اپریل اگلے سال برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں آغاز کرے گی، جبکہ ایونٹ کے گروپس کا اعلان 2026 کے آغاز میں متوقع ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی فیفا سیریز میں شمولیت کا پس منظر اس سال جون میں ہونے والی ملاقات ہے، جس میں پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی اور فیفا کے سربراہ جیانی انفانٹینو نے کلب ورلڈ کپ کے موقع پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ملاقات میں نہ صرف خواتین فٹبال کے فروغ بلکہ مردوں کی ٹیم کی آئندہ فیفا سیریز میں ممکنہ شرکت بھی زیرِ بحث آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے خواتین کا 6 ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ: پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

جیانی انفانٹینو نے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ہم نے ویمن فٹبال کی ترقی اور مردوں کی ٹیم کی ممکنہ شرکت جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی۔ صدر گیلانی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ہم ان کی قیادت میں پاکستان فٹبال میں مثبت پیش رفت کے منتظر ہیں۔

پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کی یہ شمولیت ملک میں فٹبال کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم فیفا

متعلقہ مضامین

  • غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن امتحان کا انعقاد 14 دسمبر کو ہوگا
  • بھارتی پارلیمنٹ حملہ 2001: سیاست، انصاف اور مشکوک بیانیے کی کہانی
  • بھارت: کرپشن کے الزام میں چار کرکٹر معطل، ایف آئی آر درج
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
  • یورو وژن 2024 کے فاتح گلوکار کا ٹرافی واپس کرنے کا اعلان
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • اسرائیل کی شرکت کے بعد آئس لینڈ بھی احتجاجاً یوروویژن مقابلوں سے دستبردار
  • آئس لینڈ کا بھی اسرائیل کی شرکت پر یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ
  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل