چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سیکیورٹی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز چیمپئنز ٹرافی کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے غیر ملکی ٹیمیں 12 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔
وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
ذرائع کے مطابق مہمان ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا جبکہ ایونٹ میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
چیمپئنزٹرافی کے میچز پاکستان اور متحدہ عمرب امارات (یو اے ای) میں ہوں گے، میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلیں جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے سارے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔
21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جوڑ پڑے گا، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 22 فروری کو ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کی میزبانی کرے گا، جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
--فائل فوٹوخیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی۔
پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اس پالیسی سے اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔
کراچی میں محکمہ تعلیم میں مسلسل غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، 2022 سے 2024 تک غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 200 سے زیادہ سفارشیں موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دیگر محکموں کو بھی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں، صحت و تعلیم کی بہتری ناگزیر ہے۔