آئی جی سندھ غلام نبی میمن— فائل فوٹو

حیدرآباد میں وکیلوں کے دھرنے اور پولیس سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر آئی جی سندھ نے چیف سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

آئی جی سندھ نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے واضح مکینزم بنایا جائے۔

آئی جی سندھ کے خط میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھٹائی نگر پولیس نے 3 فروری کو مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے موجود تھے، گاڑی میں سوار وکیل علی بزدار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

حیدر آباد میں وکیل کیخلاف ایف آئی آر، سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال

کراچی حیدر آباد میں وکیل کے خلاف ایف آئی آر اور.

..

خط کے مطابق پولیس کی جائز اور قانونی کارروائی کے خلاف وکلاء نے غیر ضروری احتجاج کیا جس کے باعث حیدرآباد بائی پاس 2 دن سے زائد تک بند رہی۔

آئی جی سندھ نے خط میں حکومت سے غیر جانبدار عدالتی انکوائری کی سفارش کی اور اس کے علاوہ پولیس اور وکلاء کے لیے نیا مکینزم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان

— فائل فوٹو

کراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کردی،

آج صبح وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا رش گیا اور عدالتی کارروائی معطل ہوگئی۔

کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی

کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔

سندھ بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکار بازیاب
  • کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی پر حملہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا نوٹس
  • وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
  • محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا کی ملاقات