بٹ خیلہ: عمران خان کی جانب سے حکم آیا تو پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہوگا، اس حوالے سے تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے وضاحت کی ہے۔
 

پی ٹی آئی کے آج صوابی میں ہونے والے جلسے کے  تناظر میں اپنے بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ آج کا جلسہ تاریخی لحاظ سے بڑا ہوگا۔ ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی بڑے قافلے میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔  ہمارامینڈٹ چرایا گیا ہے، اسے واپس چھین لیں گے۔

صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں گے تو ہم اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے شیر افضل مروت کے علیمہ خان کیخلاف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟ اس غلاظت اور گٹھیا پن کی مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنے بیان میں اخونزادہ حسین احمد نے کہا کہ شیر افضل مروت دو سال پہلے کہاں تھا، اور کون تھا یہ اس ملک میں؟ زیادہ کسی کو پتہ نہیں۔ عمران خان کی وکالت نے انہیں یہاں لا کے کھڑا کیا ہے کہ آج وہ ٹی وی ٹاک شوز پر آ کر خان صاحب کی بہنوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نہ صرف اس غلاظت اور گٹھیا پن کی مذمت کرتے ہیں، بلکہ پارٹی کے ان ساتھیوں کو بھی ملامت کرتے ہیں، جو اب بھی ان سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے ہی شیر افضل مروت کو پارٹی معاملات پر اور خان کی فیملی کے بارے میں اتنی بے باکی سے بولنے کے قابل بنایا ہے۔ یہ تو کم ظرفی کی انتہا ہے کہ جس شخصیت نے آپ کو ایک مقام پر بٹھایا ہو، آپ ان کی بہنوں کے خلاف دشنام طرازی پر اتر آئے۔
                                                                                              

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  • آخری سفر پر جانے سے پہلے جنید جمشید نے کیا کہا، اہلیہ نے پہلی مرتبہ بتادیا
  • برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا: جنید اکبر 
  • لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، جنید اکبر
  • شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • 19 اپریل صوبائی خود مختاری اور جمہوری بالا دستی کا دن ہے: ایمل ولی
  • پی ٹی آئی بات چیت کیلئے کس کے جواب کی منتظر ہے؟ اعظم سواتی نے بتادیا
  • عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل