امریکی دھمکیوں کا ایرانی حکام پر کوئی اثر نہیں، رہبر معظم انقلاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
حماس کے رہنماوں سے اپنی ایک ملاقات میں ولی امر مسلمین کا کہنا تھا کہ آپ اسرائیل بلکہ در واقع امریکہ پر غالب آئے ہیں اور خدا کے فضل سے آپ نے انہیں کسی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کی سیاسی قیادت نے تہران میں حضرت آیت الله "سید علی خامنه ای" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولی امر مسلمین جہاں نے غزہ و حماس کے شہداء، کمانڈروں بالخصوص شہید "اسماعیل هنیه" کو خراج تحسین پیش کیا۔ رہبر معظم نے حماس کے رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خداوندِ متعال نے غزہ کی عوام اور آپ کو کامیابی و کامرانی عطاء کی ہے۔ غزہ اس وقت قرآن حکیم کی اس آیت مبارکہ کا مصداق ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِين۔ رہبر معظم نے کہا کہ آپ اسرائیل بلکہ در واقع امریکہ پر غالب آئے ہیں اور خدا کے فضل سے آپ نے انہیں کسی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ رہبر معظم نے ان مصائب کا ذکر کیا جن کا غزہ کے عوام نے پندرہ مہینوں کی مقاومت میں سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سختیوں اور دکھوں کا ثمر باطل پر حق کی فتح کی صورت میں ملا۔ وہ لوگ کہ جن کے دلوں میں مقاومت بستی ہے، غزہ کی عوام اُن کے لئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے حماس کے مذاکرات کاروں کی تعریف کی کہ جو دشمن کے ساتھ ایک کامیاب معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ آج سارے عالم اسلام اور مقاومت کے حامیوں کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ غزہ کے عوام کی مشکلات میں کمی کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گےجب تک حماس کوختم نہ کردیں۔
ٹیلی ویژن پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں، جنگ کو ختم نہیں کریں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے مطالبات کے سامنے جھک گئے تو ہم غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے، غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہو گی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ حماس تو جنگ کے خاتمے اور اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کر رہی ہے، حماس اسرائیل کے مکمل انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو کا بھی مطالبہ کرتی ہے، تعمیر نو کی وجہ سے اتنی بڑی امدادی آئے گی کہ وہ دوبارہ مسلح ہو پائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسی شرائط پر جنگ کا خاتمہ پیغام دے گا کہ اغواء کاری کے ذریعے اسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے، یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ غزہ پٹی اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہیں بنے گی، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنے کا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہوں، اپنے اس عزم سے دستبردار نہیں ہوں گا نہ ہی پیچھے ہٹوں گا۔
Post Views: 5