پاکستانی اداکارہ انجلین ملک کینسر میں مبتلا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک ایک موذی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئی ہیں ، اداکارہ نےکینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔سنیئراداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کاانکشاف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا،اپنے اکاؤنٹ پر سر منڈوانے کی تصویربھی شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ وہ کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور انکی کیموتھراپی جاری ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کیساتھ ساتھ انہوں نے اپنا جیولری برانڈ بھی شروع کیا ہے،تصویر میں اداکارہ اپنی جیولری کی نمائش کرتے ہوئے ناک میں نتھنی اور گلے میں ہار پہنے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد نہ صرف انکے فینز بلکہ شوبز انڈسٹری کے ستاروں کیجانب سے بھی انکی صحتیابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے
راحیل بیگ: معروف پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے
شیف ذاکر امریکہ میں مقیم تھے ،شیف ذاکر ایک ماہ پہلے پاکستان آئے تھے ،معروف شیف ذاکر حسین کے انتقال کی تصدیق خاندان کے قریبی ذرا ئع نے کی ،شیف ذاکر حسین کئی سالوں تک مختلف نجی چینلز پر پروگرام کرتے رہے،اپنے منفرد ذائقے اور کھانا بنانے کے انداز سے مقبول تھے
شیف ذاکر حسین نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بنائی
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی