کراچی: کورنگی میں کورئیر سروس سے بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے خفیہ اطلاع پر ضلع کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی بس سروس کی کورئیر برانچ پر چھاپہ مارا۔
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی میں گتے کے کارٹن میں چھپائی گئی 3.5 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
محکمہ کے ترجمان کے مطابق، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ یہ ہیروئن راولپنڈی سے نجی بس کورئیر سروس کے ذریعے کراچی بھیجی گئی تھی اور اسے بیرونِ ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا والد بھی اس وقت منشیات اسمگلنگ کیس میں جیل میں قید ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات کی سپلائی نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم دہشتگردوں کے لیے سوشل میڈیا مہم چلا رہا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔