کراچی، 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈمپر کی ٹکر کے 4 واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ حادثات میں جاں بحق افراد میں 71 مرد، 12 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر ماری تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
فائل فوٹوشہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔
گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔
ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی اور فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔