وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار — فائل فوٹو
سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاکت کا سخت نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیرِ داخلہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے کہا ہے کہ انکوائری کی جائے کہ شہری پولیس کسٹڈی میں کیسے ہلاک ہوا؟ مجھے رپورٹس کے ساتھ واقعے کی شفاف تحقیقات چاہئیں۔
کراچی کے پریڈی تھانے کے لاک اپ میں پولیس تشدد سے وقاص نامی شہری کی ہلاک ہوا ہے۔
وزیرِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی ملوث پایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا فرض ہے، اس واقعے میں پولیس کی جانب سے فرض کی ادائیگی کی کوئی کوتاہی برتی گئی تو سخت کارروائی ہو گی۔
انہوں نے ایس ایس پی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے واقعے میں پیش رفت سے متعلق آگاہ رکھا جائے۔
خیال رہے کہ وقاص نامی نوجوان شہری کو گزشتہ روز پریڈی تھانے کے کانسٹیبل اسامہ کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
پریڈی تھانے کے لاک اپ میں پولیس تشدد سے شہری کی موت ہو گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
اسلام آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی نے شہری کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سی ڈی اے کے خاکروب کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر شہری سے ٹکرا گئی۔ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بیان کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 گاڑیاں ایک دوسرے سے ریس لگا رہی تھیں، واقعے میں ملوث ایک گاڑی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ دوسری گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر ڈرائیور سمیت تھانے منتقل کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکسپریس وے ریس گاڑی گاڑی کی ٹکر