Jang News:
2025-04-22@14:13:33 GMT

کراچی لٹریچر فیسٹیول کا دوسرا روز، شیری رحمٰن کا خطاب

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

کراچی لٹریچر فیسٹیول کا دوسرا روز، شیری رحمٰن کا خطاب


16ویں تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) کے دوسرے روز  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے تقریب سے خطاب کیا۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز  ’دوستی اور سیاسی جدوجہد کے سفر‘ کے موضوع پر سیشن ہوا۔

مذکورہ مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہر وقت سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی تھیں۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کردیا گیا

کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف ) 2025ء کا افتتاح ہوگیا ہے۔ فیسٹیول میں ادبی مہارت، فکر انگیز مباحثے اور ثقافتی پروگرام ہوں گے۔

انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ میں سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

لٹریچر فیسٹیول کے پہلے روز مختلف پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا، شام 7 بجے پاکستانی معیشت اور بزنس کلائمیٹ سے متعلق سیشن ہوا، مستقبل کی آوازوں کو فروغ دیتے ادبی ورثے سے متعلق پینل ڈسکشن بھی ہوا۔

کے ایل ایف کے پہلے روز 1940ء کی دہائی سے آج تک پاکستان کی فن و تعمیرات سے متعلق بھی ایک سیشن منعقد ہوا۔

16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز آج ہو گا

آج 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گا جو اگلے 3 روز تک جاری رہے گا۔

3 روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول 9 فروری تک جاری رہے گا۔

اس دوران ادبی و ثقافتی میلے میں 70 سے زائد سیشنز انگریزی اردو اور سندھی زبان میں ہوں گے اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔

3 روزہ فیسٹیول میں 200 ملکی اور بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان

جعفر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم اسمبلی کے اندر ہو یا باہر عوام کے حقوق کے تحفظ، لاپتہ افراد کی بازیابی، کاروبار روزگار، بارڈر کھولنے اور ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کرتے رہینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کے ووٹوں اور عوام کے منتخب نمائندوں کے بجائے ڈنڈے کی حکمرانی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو غیرت و ایمانداری اور اخلاص کیساتھ وسائل، چادر و چار دیواری کے تحفظ اور حقوق کے حصول، لاپتہ افراد کی بازیابی کی لڑائی لڑنی ہے۔ بلوچستان کو بند کرکے ریگستان بنانا دانشمندی نہیں، طاقت کے بل بوتے پرعوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے اور نہ ہی حکمرانی ممکن ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی،بے گناہ قیدیوں کی رہائی، روزگار کاروبار کے تحفظ کیلئے ہم لڑیں گے۔ ہم اسمبلی کے اندر ہو یا باہر عوام کے حقوق کے تحفظ، لاپتہ افراد کی بازیابی، کاروبار روزگار، بارڈر کھولنے اور ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ کسی کا ڈکٹیشن دباؤ قبول کریں گے نہ ضمیر کا سودا کرکے بدعنوانی کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان پروفیسر محمد  ایوب منصور، میر خرم فتح بھنگر و دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بلوچستان کے وسائل شیر مادرسمجھ کر لوٹے جارہے ہیں اورہمیں اپنے وسائل دینے کیلئے تیار نہیں۔ خیرات و بچت کے بجائے جائز حقوق دیئے جائیں۔ چادر و چار دیواری کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ پی ایس ڈی پی کے فنڈز کیلئے کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔ سخت بات کرنے پر فنڈز رکھوانے کی باتیں سن رہا ہوں۔ فنڈز بند ہوں گے یا کوئی اور دھمکی دیں گے، غیرت و ہمت اور تحفظ پر کوئی کمپرومائزن ہیں کرونگا۔ عوام اور سرزمین کیلئے جان دینے کیلئے تیار ہوں۔ جماعت اسلامی سرداروں ظالموں سرمایہ داروں اورخاندان کی موروثی پارٹی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان
  • 2010ءسے 2020ء کے دوران پاکستان میں 430 زلزلے آئے: شیری رحمان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ