میڈیکل طالبہ سے ساتھی کی زیادتی، فحش ویڈیو بنا کر 18 لاکھ ہتھیا لیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پنجاب کے علاقے ستو کتلہ میں میڈیکل کی طالبہ کو ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو سے بلیک میل کرکے 18 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔
تھانہ ستو کتلہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ ہے۔ لڑکی کی یونیورسٹی میں کلاس فیلو عمر سے دوستی ہوگئی۔ عمر نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے شادی پر اصرار کیا تاہم ملزم نے شادی سے انکار کردیا۔ ملزم عمر نے فحش ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کیا اور میڈیکل اسٹور کھولنے کے لیے 18 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔
بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔