سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔

پاکستان کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،رضوان سعید شیخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-08-15

 

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ ”ونٹرنیشنل ” تقریب کا انعقاد کیا گیا،”ونٹرنیشنل ” میں پاکستانی ثقافت کے دلکش رنگوں کی بھرپور نمائش کی گئی،بارہویں سالانہ ”ونٹرنیشنل” ایونٹ میں ستر کے لگ بھگ سفارتخانے شریک ہو ئے،امریکہ  سمیت مختلف اقوام کے نمائندگان کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی،پاکستانی بوتھ پر ملکی ثقافت، آرٹ، جواہرات اور روایتی کھانوں کی بہترین نمائش  کی گئی امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے  ”ونٹرنیشنل” تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،ہماری ثقافت اپنی دل انگیز خوبصورتی اور حیرت انگیز تنوع کی وجہ سے ایک منفرد پہچان کی حامل ہے،پاکستانی ثقافت کے شاہکار ہماری تاریخ، معاشرتی روایات، اور فطرت سے جڑے رشتے کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں،پاکستانی بوتھ امریکیوں اور دنیا کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے،بوتھ پر آنے والے غیر ملکی مہمانوں کی روایتی کھانوں اور پاکستانی چائے سے تواضع  کی گئی۔ شرکاء نے پاکستانی آرٹ، ثقافتی فن پاروں، بیش قیمت پتھروں اور جواہرات میں خصوصی دلچسپی لی۔ سفیر پاکستان نے مختلف ملکوں کے سٹالز کا دورہ اور منظمین سے غیر رسمی گفتگو کی، سفیر پاکستان نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر جین ڈو پلین اور ”ونٹرنیشنل” کے دیگر منتظمین کو مبارکباد دی۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ”ونٹرنیشنل” جیسے ایونٹ عالمی ثقافتوں کو روشناس کرانے اور اقوام عالم کوایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سفیر پاکستان نے پاکستان بوتھ کی کامیابی میں حصہ ڈالنے والے منتظمین اور پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
  • انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے؛ عطا اللہ تارڑ
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • درآمدات اور برآمدات کی دستاویزی پیچیدگیاں ختم کردی کردی ہیں،رضوان محمد
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،رضوان سعید شیخ
  • ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم