نیو دہلی:  دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے 27 سال بعد ایک تاریخی فتح حاصل کی ہے، اور پارٹی نے 70 نشستوں میں سے 47 سے زیادہ پر کامیابی حاصل کر کے دہلی میں حکومت بنانے کا موقع حاصل کیا ہے۔

الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو ایک زبردست دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس نے صرف 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اروند کیجریوال جیسے بڑے نام بھی اپنی روایتی سیٹ سے شکست کھا گئے۔

الیکشن میں 60.

42 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا، جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں کم تھا۔ بی جے پی کی کامیابی دہلی کی سیاست میں ایک نیا موڑ لائی ہے، جب کہ کانگریس ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات 2025 کا میلہ سج گیا، 2433 امیدوار، 642 وارڈز میدان میں

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 28 دسمبر 2025ء کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن بلوچستان نے مکمل تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ شہر بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 172 یونین کونسلوں کی کل 642 وارڈز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 433 امیدوار جنرل کونسلر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔

شہر کو انتظامی سہولت کے لیے چار ٹاؤنوں زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو میں تقسیم کیا گیا ہے جسکی ٹاؤن وائز تفصیلات یہ ہیں: زرغون ٹاؤن: 46 جنرل نشستوں پر 730 امیدوار مد مقابل ہوں گے جبکہ چلتن ٹاؤن: 46 جنرل نشستوں پر 500 امیدوار اور اسی طرح سریاب ٹاؤن: 38 جنرل نشستوں پر 339 امیدوار جبکہ تکتو ٹاؤن: 42 جنرل نشستوں پر 804 امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

سب سے زیادہ مقابلہ تکتو ٹاؤن میں دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایک نشست کے لیے اوسطاً 19 امیدوار مدِ مقابل ہیں جبکہ زرغون ٹاؤن میں بھی سخت مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ کے دن شہر بھر میں 642 پولنگ اسٹیشنز اور 2 ہزار 113 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے اور فوج و ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

شہریوں میں انتخابات کے حوالے سے غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ‎خواتین کو محضوص نشست کی زینت نہیں، فیصلہ سازی کا حق دیا جائے، خدیجہ اکبر خان
  • پاکستان بار الیکشن، غیر سرکاری نتائج، پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
  • پاکستان بار کونسل کے انتخابات جاری، 23 نشستوں کے لیے پولنگ جاری
  • الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے آئین پر کیا اعتراضات ہیں، دور کیسے کیے جائیں گے؟
  • کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، 2433 امیدوار الیکشن لڑینگے
  • عرب کپ، فلسطین کوارٹر فائنل میں جگہ نہ بناسکا، سعودی عرب نے آخری لمحات میں کامیابی حاصل کرلی
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • گلگت و کشمیر الیکشن، امیدواروں کے  انتخاب میں میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں: نوازشریف
  • عمر خالد کی اپنی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے عبوری ضمانت منظور
  • بلدیاتی انتخابات 2025 کا میلہ سج گیا، 2433 امیدوار، 642 وارڈز میدان میں