احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔
پولیس ٹیموں نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچایا، جہاں حالیہ احتجاج کے 10 مقدمات میں ان سے تفتیش شروع کی گئی۔
بشریٰ بی بی نے پولیس کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنا بیان دیں گی۔ عدالت میں پیش ہونے پر انہوں نے کہا کہ وہ شامل تفتیش ہونے سے پہلے اپنے شوہر عمران خان اور وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کر کے بیان دینے کے لیے تیار ہیں، اور اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو وہ فوراً شامل تفتیش ہو جائیں گی۔
عدالت نے ایس او پیز کے مطابق بشریٰ بی بی کی ملاقات عمران خان اور وکیل سے کرانے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسلام آباد سیشن عدالت سے 2 کیسز میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس میںعدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔