“کنگ کرلے گا” رضوان کا اوپننگ پر جواب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل اوپننگ سے متعلق سوال پر لب کشائی کردی۔
قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اوپننگ کیلئے فخر زمان کیساتھ اوپننگ کمبی نیشن کیا ہوگا؟ جس پر کپتان نے جواب دیا کہ کنگ کرلے گا۔
ادھر 50 اوور فارمیٹ میں بابراعظم کی پوزیشن چھیڑنے پر انکے مداح ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ کنگ کرلے گا، لفظ حسن علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہا تھا جس کے بعد سے بابراعظم آؤٹ آف فارم ہیں اور کپتان کے الفاظ کہیں ٹیم کو پریشانی میں نہ ڈال دیں۔
دوسری جانب بابراعظم کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ نمبر 3 بابراعظم کامیاب ترین بلےباز رہے ہیں جہاں انہوں نے 60.
قومی ٹیم میں اوپننگ کا مسئلہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران صائم ایوب کی انجری کے بعد سر اٹھا چکا ہے، جو ٹخنے کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انہیں مکمل صحتیاب ہونے میں 10 ہفتوں کا مزید وقت لگ سکتا ہے۔
ابتدائی طور پر بابراعظم کے علاوہ سعود شکیل کا نام بھی اوپننگ کے لیے زیر غور تھا جنہوں نے ہوم گراؤنڈز پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اوپن کیا تھا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں اوپننگ کی ذمہ داریاں کس کو ملتی دیکھنا دلچسپ ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
کراچی:انگلش فاسٹ بولر جوش ٹونگ نے درد کش انجیکشن کی بدولت اپنے کرکٹ کیریئر کو بچالیا۔
پیسر کیلیے انجری کے بھیانک خواب کے بعد کھیل میں واپسی ناقابل یقین ہوگی۔ وہ رواں برس کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔
انجیکشن کی مدد سے وہ اپنے کندھے اور ایڑی کی انجریز سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ وہ انجری مسائل کے سبب 17 ماہ تک کھیل سے دور رہے۔
27 سالہ پیسر نے دو ہفتے قبل ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈرہم کیخلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اڑاکر انہوں نے سلیکٹرز کو دوبارہ اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔