کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایرپورٹس کی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری اور مداخلت کے واقعات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔  لاہور، کراچی اوراسلام آباد ایرپورٹس کے 100 ناٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ( اے ٹی سی) نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاری کردیں۔

کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی طیاروں کو دوران پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ نوٹم کے مطابق تمام پائلٹ  تفصیلات کے ساتھ جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق فوری اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔ فریکوئنسی مداخلت کے دوران پرواز نیویگیشن کے محفوظ اور موثر تسلسل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیویگیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع کریں۔ جی پی ایس سگنل میں مداخلت اور دشواری سے طیاروں کو فلائٹ کے دوران مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔جی پی ایس سگنل دشواری سے پروازوں کے روٹ سے ہٹنے کے سبب مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی پی ایس سگنل میں دشواری طیاروں کو

پڑھیں:

چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا

چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کی بحریہ کے ترجمان سینئر کرنل چاو جی وے نے بتایا کہ اتوار کے روز ایک فلپائنی فریگیٹ جہاز چینی حکومت کی منظوری کے بغیر چین کے ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گیا ۔ سدرن تھیٹر کی بحریہ نے افواج کو منظم کر کے ،قانون کے مطابق ٹریک، نگرانی، انتباہ اور اپنی سمندری حدود سے باہر نکالنے کا ٹاسک مکمل کیا۔

ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ فلپائن کے اس غیر قانونی عمل نے چین کی خودمختاری، اور چینی قوانین اور بین الاقوامی قانون کی متعلقہ دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کو فوری طور پر روکے ،

ورنہ اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کی ذمہ داری فلپائن پر عائد ہو گی۔ چینی فوج ہر وقت ہائی الرٹ پر ہے ،اور قومی خودمختاری و سلامتی اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کا بھرپور دفاع جاری رکھے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • چینی فضائی کمپنیوں نے ”بوئنگ“ کے737 میکس جہازوں کے آڈرمنسوخ کردیئے
  • دو نہریں سندھ، دو پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • کے ڈی اے میں 500 بوگس پنشنرز سامنے آگئے ،پی اے سی اجلاس میں انکشاف
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • پی ایس ایل 10: کل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے
  • اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے