یہ ہیلی کاپٹر افغان فوج کے پائلٹس نے 2021ء میں طالبان سے بچا کر ازبکستان پہنچا دیئے تھے۔ تاشقند میں امریکی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ان 7 ہیلی کاپٹروں کو حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق افغان حکومت کے دور کے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ازبکستان نے امریکہ کے حوالے کر دیئے۔ یہ ہیلی کاپٹر افغان فوج کے پائلٹس نے 2021ء میں طالبان سے بچا کر ازبکستان پہنچا دیئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کابل نے مطالبہ کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر افغانستان واپس بھیجے جائیں، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان پر زور دیا کہ وہ امریکی ہتھیار واشنگٹن کو واپس کریں۔ امریکا نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد طالبان حکومت پر حملہ کر کے اس کا تختہ الٹنے کے بعد 2 دہائیوں تک افغان فوج پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ تاشقند میں امریکی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ان 7 ہیلی کاپٹروں کو حاصل کر لیا ہے۔وائس آف امریکا نے پینٹاگون حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ واشنگٹن نے حالیہ دنوں میں سروس سے باہر کے ہیلی کاپٹروں کو بازیاب کرایا ہے، جن میں طالبان کی پیش قدمی سے فرار ہونے والے افغان فوج کے پائلٹوں نے 2021ء میں ازبکستان کے لیے اڑان بھری تھی۔ وسطی ایشیائی ریاست کے جنوب میں افغانستان کے ساتھ ایک مختصر سرحد ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر افغان فوج

پڑھیں:

بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل

امریکہ میں قائم سکھوں کی تنظیم ”سکھس فار جسٹس“ (SFJ) نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک سینئر رہنما نے ایک امریکی شہری کے قتل پر 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔ یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس 21 اپریل کو بھارت کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

ایس ایف جے کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ انعام ان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کے لیے رکھا گیا ہے، جسے تنظیم نے ٹرانس نیشنل ریپریشن یعنی سرحد پار جبر کا کھلا مظہر قرار دیا ہے۔

ایس ایف جے کے جنرل کونسل اور انسانی حقوق کے معروف وکیل گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے نائب صدر وینس کو ارسال کردہ خط میں اس اقدام کو امریکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف براہ راست مجرمانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔

خط میں نائب صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس مبینہ انعامی اعلان کو ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بین الاقوامی دہشت گردی کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے بھارت کو کھلے الفاظ میں ممکنہ نتائج سے آگاہ کریں۔ ان نتائج میں امریکی وفاقی قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی، اقتصادی پابندیاں، اور ملوث عناصر کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینا شامل ہیں۔

ایس ایف جے نے اپنے خط میں زور دیا ہے کہ امریکی حکومت کو صرف سفارتی یا معاشی مفادات نہیں بلکہ جمہوری اقدار اور شہری آزادیوں کے تحفظ کو بھی ترجیح دینی چاہیے، خصوصاً اُن افراد کی سلامتی کے لیے جو خالصتان ریفرنڈم کے لیے سرگرم ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں اور عوامی ردعمل
  • گرین اور بلیک کے بعد اب نیلی چائے، حیرت انگیز فوائد
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • افریقہ میں امریکہ کا غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • عمران خان کیلئے امریکی دبائو؟ فسانہ یا حقیقت
  • بھارت پر امریکی شہری کے قتل کیلئے انعام مقرر کرنے کا الزام، سکھ تنظیموں کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • یمن میں امریکہ کی برباد ہوتی حیثیت
  • چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ
  • سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ جاری