خضدار: خاتون کے مبینہ اغواء کیخلاف آج بھی دھرنا، قومی شاہراہ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
خضدار میں آج تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے اور قومی شاہراہ بلاک ہے۔
قومی شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق 3 روز قبل خاتون کو شہزاد سٹی سے اغواء کیا گیا ہے۔
خاتون کے اغواء کے خلاف ورثاء نے سبزی منڈی کے مقام پر دھر نا دے رکھا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 1 شخص حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب اور سندھ کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ بند
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نہروں کی تعمیر کے خلاف جاری مظاہروں نے پنجاب اور سندھ صوبوں کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا ہے، جس کے باعث برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو اپنی کنسائنمنٹ بروقت پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ صورتحال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے بھی ماہانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کر سکتی ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے سندھ میں نہر کے منصوبے کے خلاف مظاہرین نے پنجاب کو سندھ سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر رکھا ہے۔
پنجاب سے کراچی بندرگاہ اور کراچی بندرگاہ سے ملک کے دیگر حصوں کی جانب جانے والے ٹرانسپورٹ ٹرکوں اور ٹرالرز کی طویل قطاریں دونوں جانب سے پھنس گئی ہیں۔ طویل قطاریں پنو عاقل شہر تک پہنچ گئی ہیں۔ میلوں تک ٹرکوں اور ٹرالرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔
Post Views: 1