خواتین سے ڈکیتی کا ڈراپ سین؛ سہیلی اور ساتھی ملوث نکلے؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور:
ایک ہفتہ قبل آراے بازار کے علاقے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان میں صائقہ، سمیرا، عمیر اور منیب شامل ہیں، جن سے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ملزمہ صائقہ کو اس کی سہیلی نے زیورات فروخت کے لیے دیے، جس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ملزمہ نے واردات کا ڈراما رچایا۔ ملزمہ نے اپنی سہیلی سمیرا اور ساتھیوں عمیر اور منیب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔
پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے تفتیش کی تو مدعیہ مقدمہ خود ہی واردات میں ملوث نکلی۔
ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور آراے بازار پولیس کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔ ملزم کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید
سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے روہت شرما پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ انہیں خود کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ریٹائرمنٹ یا پرفارمنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نہ کہ دونوں پر تنقید کرنے کی۔
مزید پڑھیں: کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے
دوسری جانب بھارتی مداحوں نے اپنے کپتان پر اسٹیو وا کے نامناسب جملوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے روہت شرما کو سپورٹ اور سابق کرکٹر کے بیان کو "غیرضروری" قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
سابق آسٹریلوی کپتان کے بیان پر ابتک روہت شرما نے کوئی بیان نہیں دیا تاہم کئی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس تنقید کو نظرانداز کررہے ہیں۔