سندھ نے عالمی بینک کے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کہاں خرچ کئے، وفاق نے رپورٹ مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی سکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین وانی نے صوبہ سندھ کی جانب سے عالمی بینک کے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کہاں اور کیسے خرچ کئے کی رپورٹ مانگ لی ہے۔
وفاقی سکریٹری تعلیم کے صوبائی سکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی کو لکھے گئے خط میں وفاقی سکریٹری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ASPIRE پر عمل درآمد کر رہی ہے، جسے عالمی بینک کی مالی مدد سے تعاون حاصل ہے، جس کی کل رقم 200 ملین امریکی ڈالر ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے حالیہ آڈٹ کے دوران، وفاقی آڈٹ ٹیم نے صوبوں کی جانب سے آڈٹ رپورٹس جمع نہ کرانے کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس سے پروگرام کے احتساب اور وسائل کے موثر استعمال کو فروغ دینے کے اس کے مقاصد کو نقصان پہنچتا ہے۔
اسی مناسبت سے، اس تشویش کو دور کرنے کے لیے متعدد یاد دہانیاں بھیجی گئی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ASPIRE پروگرام صوبوں کو فنڈز کا 90% حصہ مختص کرتا ہے، جو پروگرام کے کامیاب نفاذ میں ان کے اہم کردار کو نمایاں کرتا ہے اور صرف 10% فنڈز وفاقی سطح پر پروگرام کی سرگرمیوں کے لیے مختص کیے جاتے ہیں۔
یہاں یہ بتانا مناسب ہے کہ پروگرام کے آغاز سے ہی وفاقی سطح پر باقاعدہ آڈٹ کیے جاتے رہے ہیں، جو شفافیت اور جوابدہی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ کے خدشات کی روشنی میں درخواست کی جاتی ہے کہ ASPIRE پروگرام کے تحت منتقل کیے گئے فنڈز کے لیے ایک بیرونی آڈٹ کرائیں اور براہ کرم PCU، MoFE اور PT کو آڈٹ رپورٹس جمع کرائیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پروگرام کے
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم کی سلطان محمد گولڈن کو مبارکباد، سرفراز بگٹی 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان محمد گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سلطان محمد گولڈن کی جانب سے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن نے عالمی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سلطان محمد گولڈن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر باصلاحیت نوجوان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، بلوچستان کا ٹیلنٹ صرف مواقع کا منتظر ہے۔
وزیراعظم کا خراج تحسیندوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان محمد گولڈن کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے سلطان گولڈن کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھل جیپ ریلی میں لیگی خاتون ایم پی اے اور ڈی سی لیہ کے درمیان ڈرائی فروٹس تنازع کیا ہے؟
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے تاکہ نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام مزید بلند کرسکیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سلطان گولڈن کو عالمی ریکارڈ پر مبارکبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سلطان گولڈن کی یہ کامیابی پاکستانیوں کے حوصلے، مہارت اور لگن کی عکاس ہے، جبکہ اس کارنامے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص مزید مضبوط ہوا ہے۔
صدرِ مملکت نے سلطان گولڈن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ میں ایک میل کا فاصلہ محض 57 سیکنڈ میں طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کار کا ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ریورس ڈرائیونگ سرفراز بگٹی سلطان محمد گولڈن شہباز شریف وزیراعظم وزیراعلی