لاہور میں قید کیے گئے پرندوں کو بطور صدقہ آزاد کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

پرندوں کو بطور صدقہ آزاد کروانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز داتا دربار مارکیٹ سے کیا گیا۔  ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عاصم کامران نے ذمہ داری سنبھالنے کے پہلے ہی روز معصوم پرندوں کو پنجروں میں بند کر کے بطور صدقہ فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایک ملزم کو سانڈے کا تیل بیچتے ہوئے مفلوج کیے گئے درجنوں سانڈے بھی برامد کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا۔

انہوں نے کہا عوام  سے اپیل ہے کہ بطور صدقہ پرندے ازاد کروانے والوں سے پرندے نہ خرید کر اس مکروہ دھندے کی حوصلہ شکنی کی جائے اور کسی جگہ یہ لوگ پرندے فروخت کرتے نظر ائیں تو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو فورا مطلع کیا جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پرندوں کو

پڑھیں:

جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹیکس دہندگان کیخلاف سرکار کا مضبوط پنجہ۔جائیداد کی کم قیمت لگا کر ٹیکس بچانے والوں کے لیے بُری خبرآگئی۔ حکومت پنجاب نے 126 سال بعد اسٹامپ ڈیوٹی میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بل پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ 1899 میں ترمیم کی جائے گی۔ جسے دی اسٹامپ ڈیوٹی ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے جانا جائے گا۔ ترمیم کے تحت جائیداد کی قیمت میں نظر ثانی کے لئے کمشنر کو اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کی قیمت سے مطمئن نا ہونے کی صورت میں کمشنر کے پاس اپیل دائر ہو سکے گی۔ کمشنر پندرہ دن میں فیصلہ کرنے کا پابندہ ہوگا ۔

اس کے علاوہ سٹامپ ڈیوٹی میں کمی یا جرمانے کی وصولی کا دائرہ کار بھی وسیع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ فیصلہ سازی کے اختیارات بورڈ آف ریونیو کو دینے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔ جیل ، ہسپتال یا بیرونی ملک میں ہونے کے باعث سٹامپ ڈیوٹی دو سال تک واپس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ چیف ریونیو اتھارٹی 2 سال کے اندر غیر استعمال شدہ اسٹامپ ڈیوٹی کے ری فنڈ کی پابند ہو گی۔آڈٹ رپورٹس میں انکشافات کے بعد ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جائیداد کی قیمت کم لگا کر ٹیکس بچایا جاتا تھا، مگر اپیل کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ترامیم کے بعد حکومت اور عوام دونوں اپیل کر سکتے ہیں۔

بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔
مزیدپڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے کسان کی بات کرنے والوں کو سندھ نظر نہیں آتا: عظمٰی بخاری
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • عیدالاضحی:جانو روں کی خریداری کرنے والوں کےلئے اہم خبر
  • جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر
  • نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری