پاکستان کی چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان کی چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر چینی حکام نے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے کی ضرورت اور امید ہے چین درخواست قبول کرلے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر چین سے درخواست کی ہے کہ وہ 3.
حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ باضابطہ درخواست رواں ہفتے بیجنگ کے دورے کے دوران کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام مثبت ہیں اور امید ہے کہ بیجنگ پاکستان کی بیرونی فنڈنگ کے مسائل کو کم کرنے کی درخواست کو قبول کرے گا۔
حکومتی عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان نے ایکسپورٹ امپورٹ (ایگزم) بینک آف چائنا سے اکتوبر 2024 سے ستمبر 2027 تک واجب الادا قرضوں کی دوبارہ ترتیب پر غور کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا پاکستان کو تین سالہ پروگرام کی مدت کے لیے 5 بلین ڈالر کے بیرونی فنانسنگ خلا کو پر کرنے کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران چین سے قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں وزیر خزانہ نے ایگزم بینک کو خط لکھا تھا اور ری شیڈولنگ کی درخواست کی تھی۔ جمعرات کو جاری ہونے والے چین پاکستان کے مشترکہ بیان کے مطابق پاکستانی فریق نے پاکستان کے زری اور مالی استحکام کے لیے چین کی گراں قدر حمایت کے لیے اپنی بھرپور تعریف کا اعادہ کیا۔
یہ بیان صدر آصف علی زرداری کے بیجنگ کے سرکاری دورے کے اختتام پر جاری کیا گیا۔ 3.4 بلین ڈالر کا قرض اکتوبر 2024 سے ستمبر 2027 کے درمیان پختہ ہو رہا تھا۔ یہ مدت آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کی مدت کے موازی آرہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک نے دو قسم کے قرضے دیے ہیں ایک براہ راست قرضے اور دوسرے سرکاری ملکیت والے اداروں کو گارنٹی شدہ قرضے دیے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ری شیڈولنگ پاکستان کے لیے اہم ہے اور یہ مجموعی طور پر 5 بلین ڈالر کے بیرونی فنانسنگ پلان کا حصہ ہے۔
پاکستان نے قرض کو دو سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس دوران پاکستان سود کی ادائیگی کرتا رہے گا۔ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2025 تک حکومت کو 505 ملین ڈالر کے ایگزم کے براہ راست قرضوں کی مدت مکمل ہوجائے گی۔
اس مدت میں آئی ایم ایف پروگرام کے پہلے دو جائزوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ پھر اکتوبر 2025 سے ستمبر 2027 تک حکومت کو براہ راست دیے گئے مزید 1.7 بلین ڈالر قرض کی مدت پوری ہو جائے گی۔
اس طرح کل براہ راست قرض 2.2بلین ڈالر ہوگا جس میں توسیع کی ضرورت ہوگی۔ SOEs کو چین کے 1.2 بلین ڈالر کے قرضے بھی اکتوبر 2024 سے ستمبر 2027 تک میچور ہو رہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اس سال اکتوبر میں میچور ہو رہے ہیں۔
جولائی 2023 میں اس وقت کے وزیر خزانہ اور اب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ 2.43 بلین ڈالر مالیت کے 31 قرضے چین نے دو سالوں کے لیے ری شیڈول کیے ہیں۔ پاکستان 2.4 بلین ڈالر کے ری شیڈول قرض پر صرف سود کی ادائیگی کر رہا تھا۔
پاکستان کا دوست چین 4 بلین ڈالر کے نقد ذخائر، 6.5 بلین ڈالر کے تجارتی قرضوں اور 4.3 بلین ڈالر کی تجارتی مالیاتی سہولت کی واپسی کی مدت کو مسلسل آگے بڑھا تا چلا آ رہا ہے۔
’’ فچ‘‘ جو تین عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں میں سے ایک ہے، نے جمعہ کے روز کہا کہ بڑی میچورٹیز اور قرض دہندگان کی موجودہ ایکسپوژرز کو مدنظر رکھتے ہوئے کافی بیرونی فنانسنگ کا حصول پاکستان کے لیے ایک چیلنج ہے۔
3.4 بلین ڈالر کی درخواست 1.4 بلین ڈالر کے نئے قرض کے علاوہ ہے جس کی درخواست وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں چینی نائب وزیر خزانہ کے ساتھ بات چیت کے دوران کی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اکتوبر 2024 سے ستمبر کی درخواست کی بلین ڈالر کے پاکستان کے پاکستان نے براہ راست ڈالر قرض کے مطابق چین سے کی مدت کے لیے
پڑھیں:
شناختی کارڈ میں مکان کا پتہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ جانیں موبائل سے کرنے کا آسان طریقہ
ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے شہریوں کے آسانی کے لیے ایک نئی سہولت کا افتتاح کیا ہے جس کے تحت پاکستانی شہری گھر بیٹھے اپنے قومی شناختی کارڈ پر مستقل یا موجودہ پتہ تبدیل کرسکتے ہیں۔
یہ سہولت نادرا کی سرکاری موبائل ایپ پاک آئی ڈی (Pak-ID) کے ذریعے دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر کام کرتی ہے۔
یہ ایپ شناختی دستاویزات کی تجدید، تبدیلی اور نئی درخواستوں کے لیے بنائی گئی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
پتہ تبدیل کرنے کے مراحل (Step by Step) ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں: گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور میں “Pak-ID” سرچ کریں اور نادرہ کی آفیشل ایپ انسٹال کریں۔ اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں: نئے یوزرز رجسٹر کریں: اپنا CNIC نمبر، ای میل اور موبائل نمبر درج کریں۔ موجودہ یوزرز براہ راست لاگ ان کر سکتے ہیں۔
نئی درخواست شروع کریں: ایپ کھولیں اور “New Application” یا “Executive” آپشن منتخب کریں۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
سروس کا انتخاب کریں: “Identity Documents” میں سے “Pak-ID” یا “Modification” کا آپشن منتخب کریں، پھر پتہ تبدیل کرنے کی مخصوص سروس منتخب کریں: Permanent Address Change (مستقل پتہ) Current Address Change (موجودہ پتہ) درخواست فارم بھریں: نیا پتہ درج کریں اور ضروری دستاویزات (جیسے بجلی بل، کرایہ نامہ یا ملکیت کا ثبوت) کی تصاویر اپ لوڈ کریں۔ لائیو تصویر اور فنگر پرنٹس: ایپ کے ذریعے لائیو سیلفی لیں اور فنگر پرنٹس اسکین کریں۔
مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں
ایپ خود گائیڈ کرے گی۔ فیس ادا کریں: آن لائن ادائیگی کریں (کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا دیگر دستیاب آپشنز سے) فیس درخواست کی نوعیت پر منحصر ہوتی ہے۔
درخواست جمع کروائیں: تمام تفصیلات چیک کر کے جمع کریں۔ پروسیسنگ کے بعد نیا کارڈ چند روز میں آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔
یاد رہےیہ سہولت صرف پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔ درست دستاویزات اپ لوڈ کرنا لازمی ہے ورنہ درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔ پروسیسنگ کا عام وقت 15-30 دن ہوتا ہے تاہم ایمرجنسی آپشن بھی دستیاب ہے۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے نادرہ کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن استعمال کریں۔
ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی