بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو کے سیاسی مخالفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے اس اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کے لیے پیسے دیے تھے اور انہیں کوئی سرکاری دعوت نہیں دی گئی تھی۔

دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اس دعوت میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں بھری بلکہ انہیں امریکی صدر کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

ایسے میں پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی اور پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ایکس پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’یہ مسیحیوں کا ناشتہ نہیں‘، بلاول بھٹو نے ’نینشل پریئر بریک فاسٹ‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں اور کیا کہا؟

فواد چوہدری نے جمعے کے روز ایکس پر لکھا، ’صدر ٹرمپ کا 73ویں نیشنل بریک فاسٹ سے خطاب ختم ہوا ہے، شاید ہی کسی اور ملک کے وزیر خارجہ نے اس طرح ٹکٹ لے کر خطاب سنا ہو جس طرح بلاول بھٹو صاحب نے سنا ہے، حیران ہوں اتنی کیا Obsession ہے!‘

فواد چوہدری کی ایکس پوسٹ کو حسین حقانی کا کہنا تھا کہ اس تقریب کے ٹکٹ نہیں ہوتے بلکہ اس میں مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ بندہ جہلم میں بیٹھکر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے۔ ویسے ٹکٹ کی بات ہوتی تو پی ٹی آئی والوں کے پاس چندہ کی کیا کمی ہے؟ کسی ڈاکٹر سے کہہ کر ٹکٹ خریدوا لیتے۔

اس کے بعد فواد چوہدری نے ایک اور اسکرین شوٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس تقریب میں مہمانوں کی دعوت سے امریکی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوتا نہ ہی اس میں شریک مہمانوں کی تقریریں امریکی حکومت کے موقف کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہمیں فیک نیوز چیلنج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

فواد چوہدری نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک وقت تھا نیٹ نہیں تھا آپ نے کافی جھوٹ بیچا اب ہر چیز نیٹ پر مل جاتی ہے آپ کو اپنی دکان بند کر کے ابو طہبی آنا پڑا۔

اس پوسٹ کو بھی سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے شیئر کیا اور لکھا کہ انہوں نے جواب میں بھی ٹکٹ والے دعوے کا کوئی ثبوت تو کیا ذکر بھی نہیں۔ یہ تو ایشو تھا ہی نہیں کہ نیشنل پرئیر بریک فاسٹ کوئی امریکی سرکاری تقریب تھی۔ امریکی آئین سرکاری خرچ پر مذہبی تقریب کے انعقاد کی اجازت ہی نہیں دیتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاول بھٹو حسین حقانی دعائیہ ناشتہ ڈونلڈ ٹرمپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو دعائیہ ناشتہ ڈونلڈ ٹرمپ فواد چوہدری بلاول بھٹو بریک فاسٹ میں شرکت انہوں نے

پڑھیں:

بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی



پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔

اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔

پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال میں وزیراعلی سندھ آپ کو یہ سہولت دیں گے۔

خواتین نے ان سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ غریبوں کے پاس آئے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
  • بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • بلاول بھٹو کا گاؤں ہمت آباد کا دورہ؛ پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا حکم