سعودی عرب کے شہر جدہ میں تین روزہ میڈ اِن پاکستان نمائش ، بزنس فورم جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سعودی عرب کے شہر جدہ میں تین روزہ میڈ اِن پاکستان نمائش اور بزنس فورم جاری ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور وزارت تجارت نے بڑی تعداد میں مختلف اقسام کی پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی ہے۔نمائش کا مقصد پاکستانی کاروبار کو سعودی عرب اور بین الاقوامی خریداروں اور سرمایہ کاروں سے متعارف کراناہے تاکہ ملکی مصنوعات کو سعودی منڈی میں فروغ دیاجاسکے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق بس کو حادثہ مدینہ منورہ بدر روڈ پر پیش آیا۔ سعودی ریسکیو حکام کے مطابق بس میں شامل متعدد پاکستانی اور دیگر غیر ملکی زائرین زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی تینوں خواتین کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ سعودی ریسکیو نے کہا کہ زخمی افراد کو مدینہ منورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، |