امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، روس کے قونصل جنرل اینڈریو شیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک گلشن اقبال بلاک 16 میں پھولوں و پرندوں کی 3 روزہ نمائش کا افتتاح، دوسری جانب نمائش کا دورہ کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز روس کے قونصل جنرل اینڈ ریوشیروف، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل وحید اصغری،امیر ضلع شرقی نعیم اختر اور ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت محمود غزنوی پارک بلاک 16میں پھولوں اور پرندوں کی 3روزہ نمائش کا افتتاح کر دیا، نمائش میں موسمِ بہار کی آمد کے موقع پر مختلف قسم کے پھول اور رنگ برنگے پرندے رکھے گئے ہیں، فلاور و برڈ شو میں علاقہ مکینوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا، منعم ظفر خان اور ڈاکٹر فواد احمد نے روسی قونصل جنرل اور ڈپٹی ایرانی قونصل جنرل کی آمد اور ٹاؤن کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر تہہ دل سے اظہار ِ تشکر کیا۔اس موقع پر وائس ٹاؤن چیئر مین ابراہیم صدیقی، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد و دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پھولوں سے معاشرے میں خوشبو پھیلتی ہے، خوشبو سے معطر پھول اور رنگ برنگے پرندوں کی نمائش انسان کو فطرت سے قریب کرتی ہے، اس 3 روزہ نمائش کے انعقاد پر ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے 9ٹاؤنز میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی کا سفر، پارکوں و کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، اوپن ائیر جم کے پروجیکٹ پر کام جاری رکھیں گے۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین میسر وسائل میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا۔ روس قونصل جنرل اینڈریو شیروف نے کہا کہ یہ خوبصورت نمائش دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،کراچی کے شہری بھی ان پھولوں کی طرح ہیں، آج یہاں شریک ہو کر مجھے جو محبت ملی ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گی، دل چاہتا ہے کہ میں بار بار آؤں، انہوں نے نمائش کے میزبانوں اور منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ڈپٹی ایرانی قونصل جنرل وحید اصغری نے کہا کہ پارکوں میں پھولوں کی مختلف اقسام دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، اس نمائش میں ہماری توقعات سے بڑھ کر پھول سجائے گئے ہیں، پاکستان ایسا ملک ہے جہاں خوبصورت قدرتی مناظر موجود ہیں، ڈپٹی ایرانی قونصل جنرل نے بھی میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ روس اور ایران کے مہمانانِ گرامی کی ہماری نمائش میں شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے دوست کوئی مشکل ہو یا خوشی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا ملک تنہا نہیں۔گلشن اقبال ٹاؤن کی خوش قسمتی اور اعزاز ہے کہ دوست ممالک کے معزز مہمان ہماری دعوت پر تشریف لائے اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔ گلشن اقبال ٹاؤن کراچی کا وسط اور دل ہے، یہاں3 سرکاری جامعات ہیں، ہماری کوشش اور عزم ہے کہ اپنے دستیاب وسائل سے اس ٹاؤن کے عوام کی خدمت کریں، کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر فواد احمد ٹاو ن چیئر مین جماعت اسلامی میں پھولوں گلشن اقبال نمائش کا

پڑھیں:

کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لوٹ مار کے دوران شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہوئی وے بلاک کردی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کیے گئے شوروم مالک  مقتول خان عالم کے کزن رحمت جان محسود نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک سے رقم لے کر آرہے تھے، مقتول گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکووں نے قریب آتے ہی گولی چلائی، مقتول کا ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہا، گلشن حدید کے رہائشی شخص سے گاڑی خریدیں تھی، اسے رقم دینے جارہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول دو بچوں کا باپ تھا، روزگار کے سلسلے میں کراچی آیا تھا، مقتول کی فیملی وزیرستان میں ہے، شوروم میں ہی رہائش اختیار کر رکھی تھی۔

مقتول کے کزن نے کہا کہ اس شہر میں نہ جان محفوظ ہے، نہ مال محفوظ ہے، ڈاکو رقم بھی لے گئے، لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے، اپنے ہی پیسے کی خاطر جان بھی دے رہے ہیں، اور کیا کریں اس شہر میں؟ سب کچھ حکومت کے سامنے ہے، چاہتے ہیں قاتل جلد گرفتار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رقم لے کر نکلنے کی اطلاع ممکنہ طور پر بینک سے ڈاکوؤں کو دی گئی، تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بعد ازاں مقتول کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہوئی وے بلاک کردی جس کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی

ٹریفک پولیس نے کہا کہ احتجاج  جاں بحق نوجوان کے لواحقین اور ساتھی شوروم مالکان کی جانب سے کیا جارہا ہے، ٹریفک کو پورٹ قاسم سے اندرون علاقہ اور لنک روڈ سے اندرون علاقہ کی طرف بھیج رہے ہیں۔

https://cdn.jwplayer.com/players/41XbpOEw-jBGrqoj9.htm

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، روسی قونصل جنرل
  • سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار
  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
  • کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے: منعم ظفر